Latest News

حضرت صابرکلیریؒ کے عرس کا غسل کی رسم کے ساتھ اختتام,درگاہ میں مشاعرے اور اعزازی تقریب کا انعقاد

وہ کیا رکےگا بھلا چار بوند کے خاطر* جو آ رہا ہے سمندر کو ٹھوکر مار کر۔ حضرت صابرکلیریؒ کے عرس کا غسل کی رسم کے ساتھ اختتام،درگاہ میں مشاعرے اور اعزازی تقریب کا انعقاد۔


دیوبند؛(فہیم صدیقی/رضوان سلمانی) حضرت مخدوم سید علاالدین علی احمد صابر کلیری رحمة اللہ علیہ کے 753 مبارک کا اختتام غسل کی رسم کے ساتھ ہوگیا ۔ گزشتہ شب حضرت صابر پاک کے عرس کے سالانہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ پیران کلیر شریف پروگرام کمیٹی کی جانب سے جوائنٹ مجسٹریٹ اور میلہ آفیسر انشل سنگھ ،سپر میلہ آفیسر سید میثم علی،ایس پی ویکھ کمار،سی او نتاشہ سنگھ ،تحصیلدار سریش چند کو مہمان خصوصی درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید نذر حسین چشتی کے دست مبارک سے شال اور ایوارڈ پیش کئے گئے ۔اس موقع پر ہردوار ریلا پنچایت کے نائب صدر آفاق،راﺅ انعام،سید نفیس الحسن نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ مشاعرے کا آغاز نفیس الحسن نفیس کی نعت پاک سے ہوا، مشاعرے میں پڑھے گئے اشعار قارئین کی پیش خدمت ہے۔
انسانیت کا مرکز صابر کا آستانہ ٭ صدیوں سے بٹ رہا ہے یہاں پریم کا خزانہ : افضل منگلوری
محفل نعتِ نبی یوں ہی سجائے رکھئے ٭ سو نہ جائے کہیں تقدیر جگائے رکھئے: طاہر فراز
وہ کیا رکےگا بھلا چار بوند کے خاطر* جو آ رہا ہے سمندر کو ٹھوکر مار کر : ندیم شاد
چاپلوسوں کے بڑے قد سے بڑے ہیں ہم لوگ ٭ اپنی خودداری کے پیروں پہ کھڑے ہیں ہم لوگ وسیم راجوپوری
ان کے علاوہ ڈاکٹر بلال، مسرور رونق، نعیم اختر دیوبندی ، سید نفیس الحسینی نفیس اور امجد اعظمی نے اپنے اپنے کلام سے نوازا۔ مشاعرے کی نظامت عالمی شہرت یافتہ شاعر اس کمیٹی کے سیکریٹری افضل منگلوری نے کی ۔ اس موقع پر درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین مرحوم سید پیر غلام رسول چشتی کے یوم وفات کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش گیا۔ ڈاکٹر افضل منگلوری نے کہا کہ پیر غلام رسول چشتی کی وفات گزشتہ 3 سال قبل بارہ وفات کے روز ہوئی تھی اس لیے عید میلاد النبی کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کمیٹی کی جانب سے صحافیوں اور میلے میں بہتر کارکردگی کے لیے تحصیل کے ملازمین اور افسران کو اعزاز سے نوازا گیا۔
فوٹو: عرس کے اختتام پر اعزاز سے نوازتے ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر