Latest News

سابق ایم ایل سی حاجی اقبال نے جانج ایجنسیوں پر لگایا استحصال کا الزام، ہائیکورٹ نے ضلع انتظامیہ کو نوٹس بھیج طلب کی رپورٹ۔

سابق ایم ایل سی حاجی اقبال نے جانج ایجنسیوں پر لگایا استحصال کا الزام، ہائیکورٹ نے ضلع انتظامیہ کو نوٹس بھیج طلب کی رپورٹ۔


دیوبند:(رضوان سلمانی/سمیر چودھری) سابق ایم ایل سی اور گلوکل یونیورسٹی سہارنپور کے چانسلر حاجی محمد اقبال کے خلاف سات تفتیشی ایجنسیوں کی جانب سے کی جانے والی مختلف تحقیقات کو لیکر حاجی اقبال نے ہائی کورٹ کی پناہ لی اور جانچ ایجنسیوں پر ان کا استحصال کئے جانے الزام عائد کیاہے، الہ آباد ہائی کورٹ کی اسٹینڈنگ کونسل نے ایک نوٹس کے ذریعہ سہارنپور ضلع انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اس سے متعلق معلومات دے۔

سابق ایم ایل حاجی محمد اقبال کے ایڈوکیٹ آئی بی یادو کے مطابق سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کے خلاف سات تفتیشی ایجنسیوں کی جانب سے مختلف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اس معاملہ میں حاجی اقبال نے ہائیکورٹ کی پناہ لی اور الزام عائد کیا کہ تحقیقات کے دوران انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ لہٰذا ہائی کورٹ کی اسٹینڈنگ کونسل نے ایک نوٹس کے ذریعہ مختلف تفتیشی ایجنسیوں اور سہارنپور ضلع انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اس سے متعلقہ معلوما ت اور تفصیلات فراہم کرے۔ ایڈوکیٹ آئی بی یادو بتایا کہ ہائی کورٹ کی اسٹینڈنک کونسل نے حاجی اقبال کے خلاف جاری تمام مقدمات کی تفصیلات مانگی ہیں۔ حکومت کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس میں اپنا رخ پیش کرے۔اس معاملہ میں حکومت نے بھی ضلع انتظامیہ سے اپنا موقف واضح کرنے کو کہاکہ تاکہ اس رٹ میں پہلے ہی مرحلہ میں جواب داخل کیاجاسکے۔

ایڈوکیٹ آئی بی یادو کے مطابق ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے جسے اب منظور کر لیا گیا ہے۔ نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔سہارنپور کے اے ڈی ایم فنانس رجنیش کمار مشرا نے کہا کہ سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کے خلاف جاری مقدمات کا جواب تیار کیا جا رہا ہے ، جو ہائی کورٹ کی اسٹینڈنگ کونسل کو بھیجا جائے گا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر