Latest News

حضرت صابر کلیریؒ کا 753واں عرس شروع،میلہ کی تیاریوں کے سلسلے میں اعلیٰ افسران نے کی میٹنگ۔

حضرت صابر کلیریؒ کا 753واں عرس شروع،میلہ کی تیاریوں کے سلسلے میں اعلیٰ افسران نے کی میٹنگ۔


روڑکی، دیوبند:(فہیم صدیقی) معروف صوفی بزرگ حضرت سید علا الدین علی احمد صابر کلیری رحمتہ اللہ علیہ کا 753 واں عرس مبارک مہندی ڈوری کی رسم کے ساتھ شروع ہو گیا ہے ۔ اس کے سلسلے میں ہریدوار کے ضلع مجسٹریٹ وی ایس پانڈے کی صدارت میں میلہ کی تیاریوں کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع مجسٹریٹ وی شنکر پانڈے نے کہا کہ اس بار بھی حضرت صابر پاک کا 753 واں عرس مبارک سادگی کے ساتھ منایا جائے گااور کوڈ 19کی گائیڈ لائن کے مطابق زائرین کو اس میں آنے کی اجازت دی جائے۔ 

پانڈے نے میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی کرو نا جیسی خطرناک بیماری ملک سے ختم نہیں ہوئی ہے اس لئے احتیاط کے طور پر اترا کھنڈ حکومت نے عرس کی تقریبات سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس عرس کی تمام مذہبی رسومات سادگی کے ساتھ ادا کی جائیگی اور عرس کے دوران زیادہ عوامی بھیڑ نہ ہو اس لئے احتیاطی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ 

ضلع مجسٹریٹ ہریدوار نے ایس ڈی ایم روڈ کی اور میلہ انچارج انشل سنگھ کو عرس سے متعلق بجلی پانی صفائی اور ہیلتھ وغیرہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی ہدایات دیں۔ 
اس موقع پر عرس انعقاد کمیٹی کے سیکرٹری اور عالمی شہرت یافتہ شاعر افضل منگلوری نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس مرتبہ عرس میں عوامی تقریبات اور درگاہ کی طرف سے ہونے والا مشاعرہ بھی منعقد نہیں کیا جائے گا،صرف عرس کی مذہبی رسومات ہی ادا کی جائےں گی۔ 

افضل منگلوری نے بتایا کہ اس سال پاکستان سے آنے والے زائرین کا وفد اور بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کرونا کے پیش نظر عرس شریف میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ 18 اکتوبر کو چھوٹی روشنی19 اکتوبر کو بڑی روشنی20 اکتوبر کو قل شریف اور 21 اکتوبر کو غسل شریف کی رسم ادا کی جائے گی۔

Posted:Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر