Latest News

جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام ’رحمت عالمؐ مہینہ‘ کا آغاز۔

جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام ’رحمت عالمؐ مہینہ‘ کا آغاز۔


کانپور:۔ اسلام امن کا مذہب ہے دہشت کا نہیں۔ اسلام عدل و انصاف کا مذہب ہے ظلم و جور کا نہیں، اسلام حقوق کی ادائیگی کا مذہب ہے حق تلفی کا نہیں۔ اسلام انسانی مساوات کا مذہب ہے اونچ نیچ کا نہیں۔ حضور رحمۃ للعالمین خاتم النبین شفیع المذنبین حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت پوری انسانیت کیلئے مزدہئ جانفزاء۔آپؐ کی تعلیمات انسانی غلامی سے نجات دلانے والی۔ آپؐ کی پاکیزہ سیرت مظلوموں کے درد کامداوا اورآپئ کی پوری زندگی سراپا اخلاق ومحبت، آپؐ اللہ کے نبی اور آخری نبی آپؐ کے فرامین احادیث مبارکہ حجت شرعیہ، آپؐ کے اولین شاگرد حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین پورے عالم کے اہل سنت والجماعت کے نزدیک متفقہ طور پر بلا استثناء سب کے سب عادل معیار حق رہبر و رہنما اور جنّتی ہیں ان پر کسی بھی طرح کی حرف گیری اللہ اور اس کے آخری پیغمبرؐ کو ناراض کرنے اور آخرت برباد کرنے والی ہے، سب سے محبت نبیؐ سے محبت کی وجہ سے ہے اور کسی سے بھی بغض در اصل محمد رسول اللہ ؐ سے بغض کی علامت ہے، اسی اسوہ نبیؐواسوہ ئ صحابہؓ اور مقام صحابہؓ کو پوری امت مسلمہ برادران وطن اور پوری انسانیت تک پہنچانے کیلئے جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی یکم ربیع الاول 1443؁ھ مطابق8/اکتوبر2021؁ء تا30ربیع الاول مطابق 6نومبر2021 تک شہر و اطراف شہر میں حضرت مولانا محمدمتین الحق اسامہ قاسمی ؒ کی یاد میں پورے ما ہ ”رحمت عالمؐ مہینہ“ شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کی زیر سرپرستی اور مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت و جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شہر کانپورکی زیر نگرانی منایا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے ریاستی نائب صدر و شہری جنرل سکریٹری مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے بتلایا کہ آج مورخہ1ربیع الاول مطابق8اکتوبربروزجمعہ بعد نماز مغرب مسجدمدح خاں فیتھفل گنج میں،2ربیع الاول مطابق9/اکتوبربروز سنیچر بعدنماز عشاء مسجد جان وبدرگنگاپار،3ربیع الاول مطابق10اکتوبر بروزپیر بعد نمازمغرب نواب گنج پرانا کانپور،4ربیع الاول مطابق11اکتوبر بروز سومواربعد نمازمغرب مسجد ایوبیہ بابوپروہ،5ربیع الاول مطابق12اکتوبر بروزمنگل بعد عشاء مسجد بلال منشی پوروہ بابوپوروہ،6ربیع الاول مطابق13اکتوبر بروزبدھ بعدمغرب مدرسہ مفتاح القرآن رمئی پور، 7ربیع الاول مطابق14اکتوبر بروز جمعرات بعد عشاء مدرسہ عنایت الاسلام سریاں جاجمؤ،9ربیع الاول16اکتوبر بروز سنیچر بعد نماز عشاء جلسہ سیرت النبیؐ وسیرت صحابہؓ چھوٹا پھاٹک پٹکاپور، 10ربیع الاول مطابق 17اکتوبر بروز پیر بعد عشاء سیرت النبی وعظمت صحابہؓ کرنیل گنج، 11ربیع الاول مطابق 18اکتوبر بروز سوموار بعد نماز عشاء مدرسہ عاشق العلوم مسجد ایک میناری جوہی لال کالونی، 13ربیع الاول مطابق20اکتوبربروزبدھ بعد عشاء مدرسہ مرکزالاسلام مسجد امامن سردارپیچ باغ، 14ربیع الاول مطابق21اکتوبر بروزجمعرات بعد عشاء جامع مسجد لال بنگلہ، 15ربیع الاول مطابق22اکتوبربروزجمعہ بعد عشاء الجامعۃ الاسلامیہ ابی بن کعب گنگاپار، 16ربیع الاول مطابق23اکتوبربروزسنیچر بعد عشاء اجلاس تحفظ ختم نبوتؐ وتحفظ حدیث کانفرنس مسوان پورکانپور،17ربیع الاول مطابق24اکتوبر بروز اتوار دو بجے دن مصلیٰ ابراہیم گوالٹولی،18ربیع الاول مطابق25اکتوبر بروز سوموار بعد عشاء چھوٹی مسجدقدوائی نگر، 19ربیع الاول مطابق 26اکتوبربروزمنگل بعد مغرب مسجد محمودیہ اجیت گنج، 20ربیع الاول مطابق27اکتوبربروز بدھ بعد عشاء مسجد حلیمہ پوکھرپور جاجمؤ، 21ربیع الاول مطابق 28اکتوبر بروز جمعرات بعدعشاء مدرسہ جامعہ رحمت بکرمنڈی ڈھال، 22ربیع الاول مطابق 29اکتوبر بروزجمعہ بعد عشاء مسجدمسافر خانہ پریڈ، 23ربیع الاول مطابق 30اکتوبر بروز سنیچر بعد عشاء مسجد رمضانی پانی والے طلاق محل، 24ربیع الاول مطابق31اکتوبر بروز پیر بعد عشاء مسجد کچی سرائے گرڑیا محال کانپور،25ربیع الاول مطابق1نومبر بروز سوموار بعد عشاء مدرسہ فیض العلوم اونچاٹیلہ، 26ربیع الاول مطابق2نومبر بروز منگل بعد عشاء دارالعلوم زکریا جوہی نہریاکانپور، 27ربیع الاول مطابق3نومبر بروز بدھ بعدعشاء مدنی مسجد شکلا گنج اناؤ28ربیع الاول مطابق4نومبربروزجمعرات بعد نمازعشاء جامع مسجد اشرف آباد جاجمؤ،29ربیع الاول مطابق5نومبربروزجمعہ بعد نمازعشاء مسجد رحیمیہ بنگلہ کوتوال صاحب میرپور کینٹ، 30ربیع الاول مطابق6نومبربروزسنیچر بعد نماز عشاء مسجد بلال سنجے نگر جاجمؤ میں منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے تمام فرزندان توحید، عاشقانِ نبیؐ، فدایان صحابہؓ و محبان اولیاءؒ اللہ سے پر خلوص درخواست کی ہے کہ ان تمام ایمانی و روحانی پروگراموں خصوصاً اپنے حلقہ و علاقے کے اجلاس میں مع احباب شرکت فرما کر دارین کی سعادت اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے مستحق بنیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سارے پروگرام سوشل میڈیا فیس بک اور یو ٹیوب وغیرہ پر بھی براہ راست نشر کئے جائیں گے۔ 

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر