Latest News

دیوبند میں بجلی محکمہ کے پانچ افسران پر لاکھوں روپیہ کی خورد برد کا الزام۔

دیوبند میں بجلی محکمہ کے پانچ افسران پر لاکھوں روپیہ کی خورد برد کا الزام۔

دیوبند،28 اکتوبر(رضوان سلمانی) پاور کارپوریشن سپرنٹنڈنگ انجینئر نے محکمہ کے پانچ افسران کو چارج شیٹ جاری کی ہے۔ ان تمام پرہیرا پھیرا کرکے محکمہ کو لاکھوں روپیہ کا چونا لگانے کا الزام ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نے یہ اطلاع بجرنگ دل لیڈر وکاس تیاگی کے ذریعہ داخل کی گئی آر ٹی آئی کے تحت مانگی گئی معلومات میں دی ہے۔
بجرنگ دل کے ریاستی کنوینر وکاس تیاگی نے وزیر اعلیٰ کے دفتر کو شکایتی مکتوب بھیجتے ہوئے کہا کہ فروری 2020 میں محکمہ کے افسران نے ساکھن کلاں گاو ¿ں کے رہنے والے دھیر سنگھ کو تقریباً نو لاکھ روپیہ کے بجلی کے واجبات جمع کرانے میںگڑبڑی کی تھی۔ بجلی کے میٹر کا پی ڈی (مستقل منقطع) کرکے مذکورہ رقم میں سے لاکھوں روپیہ کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ دفتر نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ اس سلسلے میں جانکار حاصل کرنے کے لیے وکاس تیاگی نے سہارنپور دفتر سے معلومات مانگی تھی۔ 

جانکاری دیتے ہوئے سپرنٹنڈنگ انجینئر اسلم حسین نے بتایا کہ اس وقت کے ایگزیکٹو انجینئر دنیش کمار جین، سب ڈویزنل افسر امت کمار، اسسٹنٹ انجینئر ریونیو محمد رضا، جونیئر انجینئر راجکشور اور ایگزیکٹیو اسسٹنٹ پردیپ کمار تیاگی کو چارج شیٹ جاری کی گئی ہیں۔ کارپوریشن ہیڈکوارٹر میرٹھ سے تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ وکاس تیاگی نے کہا کہ محکمہ بجلی دیوبندکا دفتر بدعنوانی اور دلالوں کا اڈہ بن گیاہے اور یہاں زبردست طریقہ سے عام صارفین کا استحصال ہو رہا ہے۔ جن افسران اور ملازمین پر چارج شیٹ جاری کی گئی ہیں ان کے خلاف وزیر اعلیٰ اور وزیر توانائی سے مل کرکارروائی کرائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر