Latest News

بھائی آرین خان کی گرفتاری کے بعد کہاں ہیں شاہ رخ خان کی لاڈلی بیٹی سہانا خان اور کیسے ہیں بھائی کے لیئے فکر مند۔

بھائی آرین خان کی گرفتاری کے بعد کہاں ہیں شاہ رخ خان کی لاڈلی بیٹی سہانا خان اور کیسے ہیں بھائی کے لیئے فکر مند۔

ممبئی: با لی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری کے بعد سے شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے متعلق تو خبریں سامنے آ رہی ہیں لیکن اب تک اس پورے معاملے سےآرین کی حقیقی بہن سہانا خان دور ہے اور ان کے بارے میڈیا میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
 میڈیا کے مطابق حال ہی میں اس بات کا پتا چلا ہے کہ سہانا اس وقت بھارت میں موجود نہیں ہیں، وہ اپنی تعلیم کیلئے بیرونِ ملک مقیم ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سہانا ہر گھنٹے بھارت فون کرکے اپنی والدہ گوری خان سے آرین اور شاہ رخ کی صحت سے متعلق پوچھتی ہیں اور وہ موجودہ صورتحال کے سبب کافی زیادہ پریشان ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب آرین کے منشیات لینے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تو سہانا نے فوری طور پر اپنی والدہ کو فون کیا اور ان سے وطن واپس لوٹنے کی اجازت طلب کی جس پر گوری نے سخت لہجے میں سہانا کو وہیں رکنے کا حکم دیا۔ گوری خان نہیں چاہتیں کہ آرین کی وجہ سے سہانا یا ان کے چھوٹے بیٹے ابرام کی روٹین میں کوئی خلل آئے۔ خیال رہے کہ منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آرین خان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Dt Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر