Latest News

قبرستان کی زمین کو دبنگوں سے آزاد کرانے کے لئے جمعیۃ علما ضلع مظفرنگر کے وفد کی ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات۔

قبرستان کی زمین کو دبنگوں سے آزاد کرانے کے لئے جمعیۃ علما ضلع مظفرنگر کے وفد کی ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات۔
سعد پور قبرستان کی آراضی قبضہ سے آزاد کرائی جائے: جمال الدین قاسمی۔
قبرستان کی زمین پر دبنگوں کا قابض ہونا افسوسناک: موسیٰ قاسمی

مظفرنگر: جمعیۃ علماضلع مظفرنگر کے ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ اور اے ڈی ایم ای امت کمار سے ملاقات کرکے سعد پور گاؤں کے مقبوضہ قبرستان کا مسئلہ اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ ۲۴ بیگہ کے قبرستان کو جاٹوں کے قبضہ سے آزاد کراکر مسلم سماج کے حوالہ کیا جائے۔
جمعیۃ علمااترپردیش کے سابق صوبائی نائب صدر مولانا جمال الدین قاسمی ، ومولانا محمد موسیٰ قاسمی سکریٹری جمعیۃ علمامظفرنگر کی قیادت میں ایک وفد نے ضلع کے اعلی ٰ افسران کو قبرستان کی ملکیت کے سبھی پرانے دستاویز اور وقف کی املاک کے کاغذات مہیاکراتے ہوئے کہا کہ سعد پور گاؤں کا خسرا نمبر 270جو کہ قبرستان کے نام درج ہے ،اور وقف بورڈاترپردیش کی املاک میں بھی درج ہے، 1962کے بعد کے سبھی دستاویزوں میں یہ زمین قبرستان کے ہی نام پر درج چلی آرہی ہے، جہاں پر آج بھی بہت ساری قبریں بنی ہوئی ہیں،لیکن کچھ شہ زورں کے اشارہ اور ان کی کوششوں سےکچھ افسران کی ملی بھکت سے مذکورہ آراضی پر جاٹ سماج کے کچھ لوگوں نے ناجائز قبضہ جمارکھاہے۔
تمام ثبوت اور دستاویـزوں کے باوجود سی او چک بندی کے غلط فیصلہ کی بنیاد پر قبرستان کی آراضی پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہیں،جمعیۃ کے وفد نے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ سعدپور سمیت تمام مقبوضہ قبرستانوں کی آراضی کو قبضوں سے آزاد کراکر ان کومحفوظ کیا جائے ۔

وفد کی باتوں کو بغور سننے کے بعد ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ اور اے ڈی ایم امت کمار نے وفد کو یقین دلایا کہ قبرستان کی زمین کی نوعیت نہیں بدلی جائے گی،اور کسی کو بھی ناجائز قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، مولانا جمال الدین قاسمی ومولانا موسیٰ قاسمی نے کہا کہ قبرستان کی لڑائی آخر تک لڑی جائے گی ، کسی بھی صورت میں ز مین پر قبضہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اس موقع پر مولانا جمال الدین قاسمی، مولانا زین الدین قاسمی، مولانا موسیٰ قاسمی، دیوان جی حکیم الدین ، مولانا عبدالتواب،مولانا پرویز قاسمی، مولانا دین محمد ، مولاناشاہ نواز،ماسٹر یا مین،صدام حسین،وغیرہ موجود رہے۔

Posted By: Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر