Latest News

مذہب کے ٹھیکیدار بننے والی ہندو تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے، متحدہ مجلس عمل نے سی ایم یوگی کومیمورنڈم بھیج کر امن و شانتی سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی مانگ۔

مذہب کے ٹھیکیدار بننے والی ہندو تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے، متحدہ مجلس عمل نے سی ایم یوگی کومیمورنڈم بھیج کر امن و شانتی سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی مانگ۔


سہارنپور/دیوبند: (رضوان سلمانی) متحدہ مجلس عمل سہارنپور کے عہدیدان و کارکنان نے آج وزیر اعلیٰ اترپردیش کو مکتوب بھیج کر ماحول خراب کرنے اور دھرم کے ٹھیکیدار بن کر مذہبی نفرت پھیلاکر ملک کی ایکتا وبھائی چارے کو نقصان پہنچانے والی ہندو تنظیموںکو بین کرنے کامطالبہ کیاہے۔متحدہ مجلس عمل سہارنپور کے ذریعہ آج سٹی مجسٹریٹ سہارنپور کے توسط س وزیر اعلیٰ یوگی دتیہ ناتھ کو میمورنڈم بھیج کر حال ہی میں بجرنگ دل کے لوگوں کے ذریعہ نوراترا کا بہابناکر سہارنپور کی گوشت کی دکانوں اور ہوٹلوں میں ہنگامہ آرائی پر سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ میمورنڈم میں شہر اور ضلع میں امن وشانتی کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہم چاہتے ہی کسی بھی صورت میں علاقہ کا ماحول خراب نہ ہو اور یہاں کا مثالی بھائی چاراہمیشہ قائم رہے، لیکن کچھ ہندو تنظیمیں مذہب کی ٹھیکیدار بن کر عوام میں خوف اور دبدبہ بٹھانے کے لئے غیر قانونی کام کرکے لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہیں،متحدہ مجلس عمل اس قسم کی حرکتیں کرنے والی سبھی تنظیموں پر حکومت سے پابندی عائد کرنے کی مانگ کرتی ہے، میمورنڈم میں مرکزی حکومت سے مذہب کے نام پر قوانین توڑنے والی تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔میمورنڈم میں ضلع انتظامیہ سے سوال کیاگیاہے کہ آخر انتظامیہ نے کس قانون کے تحت نوراترو کے موقع پر گوشت کی دکانیں، ریسٹورینٹ اور سلاٹر ہاوس بند کرانے کا فیصلہ لیاگیا؟۔ میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ ہزار وں سال سے یہاں ہندو مسلم باہمی اتحاد و بھائی چارے کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات اور تہوار مناتے آرہے ہیں لیکن اب ماحول خراب کی منظم سازش ہورہی اور یہ پہلا موقع ہے جب نوراترو کے موقع پر انتظامیہ بھی گوشت کی دکانیں بند کرانے کا حکم نامہ جاری کیاگیاہے، انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ حکومت کے اس حکم نامہ کو واضح کرے،اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آئندہ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی اپنے تہواروں کے موقعوں پر ہوٹلوں کو بند کرانے کی مانگ کرینگے جس سے نہ صرف کاروبار متاثر ہوگا بلکہ شہر کا روز مرہ کا معمول بھی متاثر ہوگا ۔ میمورنڈم دینے والوں میں مولانا شاہد مظاہری،مفتی عطاءالرحمن، حافظ اویس،تاجدار احمد، شیر شاہ اعظم، فرید عباس،حاجی عرفان،حافظ سعید وغیرہ سمیت مجلس کے منسلک جملہ عہدیدان و کارکنان موجودرہے۔

Posted By: Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر