Latest News

دارالعلوم دیوبند کے رکن شوریٰ مولانا سید انظر حسین میاں کے بڑے بھائی و قاضی شہر سید انور حسین میاں دیوبندی کا انتقال۔

دارالعلوم دیوبند کے رکن شوریٰ مولانا سید انظر حسین میاں کے بڑے بھائی و قاضی شہر سید انور حسین میاں دیوبندی کا انتقال۔
دیوبند: (سمیر چودھری) دیوبند کے مشہور و معروف خانوادہ میاں صاحب سے تعلق رکھنے والے اور دارالعلوم دیوبند کے سابق استاذ قاضی سید انور حسین میاں دیوبندی کا آج دوپہر نماز جمعہ سے قبل طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیاہے، ان کے انتقال کی خبر سے علمی،ادبی ،سماجی اور ملی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ،کثیر تعداد میں علماءکرام اور معززین شہر نے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے قاضی سید انور حسین میاں کے انتقال کو شہر کے لئے بڑا خسارہ قرا ردیا۔

مرحوم تقریباً82 سال کے تھے اور گزشتہ تقریباً ایک سال سے علیل تھے۔ مرحوم قاضی سید انور حسین میاں دیوبندی دارالعلوم دیوبند کے سابق ناظم تعلیمات مولانا سید اختر حسین میاں دیوبندیؒ کے صاحبزادے اور رکن شوریٰ مولانا سید انظر حسین میاں دبوبندی کے حقیقی بھائی تھے ،وہ گزشتہ ایک مدت سے شہر قاضی کے فرائض انجام دے رہے تھے، مرحوم نے دارالعلوم دیوبند کے شعبہ حفظ میں بھی بطور استاذقرآن کریم کی خدمت انجام دی ہے۔ 

ان کے انتقال پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی،دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی،شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی، دارالعلوم دیوبند کے رکن شوریٰ مولانا سید انظر حسین میا ں دیوبندی ، مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر سہیل صدیقی، دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی،دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مولانانسیم اختر شاہ قیصر، ممتاز عالم دین مولانا ندیم الواجدی، معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی،محمد ایاز صدیقی،ڈاکٹر عبید اقبال عاصم ،سابق رکن اسمبلی معاویہ علی،چیئرمین ضیا ءالدین انصاری،سابق چیئرمین انعام قریشی کے علاوہ مسلم فنڈ دیوبند کے جملہ کارکنان سمیت شہر کی سرکردہ شخصیات نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہا رکیا او ران کے انتقال کو شہر کا بڑا نقصان قرا ردیا ۔ پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔نماز جنازہ بعد نماز عشاءمدرسہ اصغریہ میں ادا کی گئی بعد ازیں ،آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر