Latest News

مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ اسکول قائم کرنے چاہئے, جمعیة علماءضلع مظفرنگر کے انتخابی اجلاس میں مولانا سید اشہد رشیدی کا خطاب۔

مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ اسکول قائم کرنے چاہئے, جمعیة علماءضلع مظفرنگر کے انتخابی اجلاس میں مولانا سید اشہد رشیدی کا خطاب۔


مظفرنگر :(سمیر چودھری) جمعیة علماءضلع مظفرنگر کا انتخاب مدرسہ تحفیظ القرآن نصیر پور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا سید اشہد رشیدی صدرجمعیة علماءاترپردیش نے کی اور نظامت کے فرائض مولانا مکرم قاسمی نے انجام دیئے۔اس انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید اشہد رشیدی نے کہا کہ ہمارا ملک گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے اور اس ملک کا آئین سیکولر ہے جمہوریت میں سب سے قیمتی چیز ووٹ ہے۔ انہوں نے ووٹر بیداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مدارس کے ذمہ داران،ائمہ حضرات اور خصوصاً جمعیت علماءکے کارکنان ووٹر بیداری مہم چلائیں تاکہ جن لوگوںکے نام ووٹر لسٹ میں چھوٹ گئے ہیں ان کا اندراج ہوسکے، مولانا نے حالات حاضرہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کبھی حالات سے نہیں گھبراتا نہیں بلکہ اللہ پر توکل کرتے ہوئے حالات کا مقابلہ کرتا ہے۔ مولانا نے عصری علوم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اسکول زیادہ سے زیادہ قائم کرنے چاہئے اور عصری علوم کو رائج کرنا چاہئے۔ انتخاب میں متفقہ طور پر مولانا قاسم قاسمی کو صدر اور مولانا مکرم علی قاسمی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیانائبین صدور حاجی عزیز الرحمٰن،مفتی محمد انتظار،مولانا زبیر رحمانی،مولانا بدر اختر،مفتی محمد نبی،حافظ محمد ایوب،مولانا صادق،نائیبین نظماءمفتی محمد عثمان،مولانا ابولکالام مولانا عبداللہ سانجھک،مولانا عمران ،محمد آصف قریشی بڈھانہ،مولانا انعام اللہ، محمدعقیل،محمد توحید،ماسٹر اسلام الدین ، اور خازن محمد اکرام قصار و جوائنٹ خازن محمد سلیم ملک کو منتخب کیا گیا۔انتخابی اجلاس میں مشاہدین کے طور پر مولانا یحی پرتاپ گڑھی اور مفتی عبدالجلیل قاسمی،مولانا نذر محمد قاسمی،حاجی شاہد تیاگی موجود رہے ۔ شرکاءمیں مولانا نذر محمد، حاجی شاہد،مولانا انعام اللہ، ڈاکٹر محمد ساجد،مولانا مدثر، مولانا عبدالقیوم، امید اشرف مولانا مصطفی، مفتی عبد القادر قاسمی،حافظ عمر فاروق،مولانا حاتم،حافظ شیردین،مولانا طاھر، کلیم تیاگی، مولانا رضوان، قاری مظفراللہ، مفتی عثمان،مرسلین پردھان،حافظ تحسین،مفتی تنمیق،مولانا اسرائیل،مولانا عمران،مفتی مجیب،مفتی محمد عدنان قاسمی، مفتی محمد زاہد وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر