Latest News

جب تک مرکزی وزیر کو نہیں ہٹایا جاتا اس وقت جاری رہے گی لڑائی، علاقہ میں کسانوں کی مختلف پنچایتوں میں کسان لیڈر چودھری راکیش ٹکیٹ کا حکومت پر سخت حملہ۔

جب تک مرکزی وزیر کو نہیں ہٹایا جاتا اس وقت جاری رہے گی لڑائی، علاقہ میں کسانوں کی مختلف پنچایتوں میں کسان لیڈر چودھری راکیش ٹکیٹ کا حکومت پر سخت حملہ۔

دیوبند/شاملی:(رضوان سلمانی) بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کی بھلائی اور بڑے بڑے وعدوں کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی لیکن آج بی جے پی حکومت کو غریب کسانوں کی حالت نظر نہیں آرہی ہے، جس کی وجہ سے ایک سال ہونے کے باوجود بھی کسان اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر پڑے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار راکیش ٹکیت نے تھانہ بھون علاقہ کے دہلی ، سہارنپور روڈ پر واقع ایک ریسٹورینٹ میں بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے کونے کونے سے آئے کسان اپنی زمین کو فروخت ہونے سے بچانے کے لئے دھرنے پر بیٹھے ہیں لیکن موجودہ حکومت کسانوں کے مسائل سننے کے لئے بالکل تیار نہےں ہے، اگر اس حکومت میں کسی کی سنوائی ہے تو وہ صرف صنعت کار ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کاروں کے اربوںروپیہ حکومت ایک دم معاف کردیتی ہے لیکن اگر ایک کسان پر دو لاکھ روپے بھی قرض ہوجائے تو اس کی زمین کو نیلام کرنے پر اڑجاتی ہے۔

 راکیش ٹکیت نے کہا کہ اگر اس حکومت کے خلاف کوئی بھی شخص یا لیڈر بولنے کی ہمت کرتا ہے تو اس پر فوراً مقدمات قائم کردیئے جاتے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ انتظامیہ بھی قانون کے حساب سے نہیں بلکہ حکومت کے حساب سے کام کررہی ہے ۔ انہو ں نے انتظامیہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی کسان پر فرضی مقدمات قائم کئے جاتے ہیں تو افسران کے خلاف بھی بگل بجایاجائے گا۔ ساتھ ہی انہو ںنے یہ بھی کہا کہ جب تک کسانوں کے مسائل حل نہیں کئے جاتے تب تک بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان کسانوں کے مسائل کے لئے دن رات لڑائی لڑتے رہیں گے۔ 

اس موقع پر دلبر، یعقوب پردھان، چیئرمین عبدالغفار، راشد چودھری، ندیم احمد، انیس منصوری، ارشد راﺅ، طیب راﺅ وغیرہ موجود رہے۔ 

قبل ازیں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے سرساوہ ٹول پلازہ پر چل رہے کسانوں کے دھرنے پر پہنچ کر کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت کسانوں کو کچلنے کا کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مرکزی وزیر مملکت داخلہ اروند سنگھ کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاتا تب تک متحدہ کسانوں کی یہ تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے وہاں پر موجود کسانوں سے اپیل کی کہ دھرنا جاری رہنا چاہئے، کسانوں کے مسائل کے لیے وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لےں کسانوں کی طاقت بھارتےہ کسان ےونین کی طاقت ہے۔

Posted: Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر