Latest News

ربیع الاول تعظیم وتکریم کا مہینہ، ہر مسلمان اپنے عقائد واعمال کی اصلاح کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کا مکمل اہتمام کرے : مفتی وقاص ہاشمی

ربیع الاول تعظیم وتکریم کا مہینہ، ہر مسلمان اپنے عقائد واعمال کی اصلاح کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کا مکمل اہتمام کرے : مفتی وقاص ہاشمی


دیوبند: (فہیم صدیقی) رواں ماہ ربیع الاول کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے معروف روحانی معالج مرحوم مولا نا حسن الہاشمی کے جانشین مفتی وقاص قاسمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا امت مسلمہ پر سب سے بڑا احسان ہے کہ مسلمانوں اور پوری انسانیت کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک رسول کو بھیجا ۔جنہوں نے کتاب وحکمت کے ذریعہ سے گمراہیوں کو ختم کیا اور سارے جہانوں کے لئے رحمت ثابت ہوئے۔

مفتی وقاص ہاشمی نے کہا کہ نبی نوع انسان کو دین اسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی جس قدر برکات اور عنایات حاصل ہوئی ہیںوہ کامل ترین انسان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدر وجود کی برکات کی وجہ سے میں جو ماہ ربیع الاول میں اس دنیا میں تشریف لائے۔لہٰذا اس مہینہ کی تعظیم وتکریم کرنی چاہئے۔ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنے عقائد واعمال کی اصلاح کے ساتھ آپ صلی الہ علیہ وسلم کی اتبااع کا مکمل اہتمام کرے۔شرک وبدعت سے بچنے کے ساتھ صغیرہ وکبیرہ گاناہوں سے اپنے آپ کو بچائے رکھے اور اپنی معیشت ومعاشرت کو اسلامی تقاضوں وروایات کے سانچوں میں ڈھالنے کی کوشش کرے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے ہر فرد کو چاہئے کہ وہ اپنے ظاہر وباطن کو حضور اکرم کی سیرت کے مطابق ڈھالنے کی ہر ممکنہ کوشش کرے۔
انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات سے صحیح معنی میںعشق ومحبت کرنا ہمارے ایمان کا جز ولا ینفک ،الغرض ربیع الاول کے مہینہ میں اس طرح کی عبادت کا اہتمام کرنا چاہئے کہ اس کے ذریعہ سے نبی کریم سے محبت کے ساتھ نیک عبادات واعمال میں بھی اضافہ ہو،بدعات ورسومات سے مکمل احتراز کیا جائے اور فضول خرچی کو نظر انداز کرکے یتیموں،بیواو ¿ں،غریبوں اور بے سہارا افراد پر خرچ کیا جائے اور اپنے آپ کو مسجد اور منبر ومحراب کا عادی بنایا جائے کیونکہ سرورِ کائنات حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا یہی نچوڑ ہے۔جسمیں اقوام عالم بالخصوص امت مسلمہ کی کامرانیاں وکامیابیاں مضمر ہیں۔

Posted: Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر