Latest News

شیرِ پنجاب وامیرِ احرار شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی کو "شاہین ختم نبوت ایوارڈ" تفویض۔

شیرِ پنجاب وامیرِ احرار شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی کو "شاہین ختم نبوت ایوارڈ" تفویض۔

لدھیانہ:(پریس ریلیز)
مفتی اعظم مولانا محمد احمد رحمانی کے نورِ نظر،شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی کے لخت جگر،مولانا شریب عالم نعمانی، مولانا محبوب عالم گورکھپوری،مولانا محمد ہاشم اور مولانا محمد اسرائیل کے تراشے ہوئے یاقوت ہند،جامعہ حبیبیہ دارالعلوم لدھیانہ کے روشن ستارے، تحفظ ناموسِ رسالت و ختم نبوت کے لئے پانچ سال سنت یوسفی ادا کرنے والے، مجلسِ احراراسلام الہند کے تحت تحفظ ختم نبوت کے لئے پنجاب، یوپی ،ہریانہ ،بہار ، بنگال، گجرات ،راجستھان ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں میں قادیانیوں میں کھلبلی مچانے والے، جیل ہی سے اخبارالاحرار کی اشاعت شروع کرنے والےالحبیب ٹرسٹ کے تحت مسلم قیدیوں کے لئے مستقل امدادی پروگرام شروع کرنے والے، نوجوان مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن شعلہ بیاں مقرر اور دانشورِ سیاست، شیرِ پنجاب، امیرِ احرار، شاہی امام پنجاب حضرت مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی کی خفمت میں خادمین امت مہاراشٹر کی جانب سے " شاہین ختم نبوت ایوارڈ " مورخہ 6/ اکتوبر 2021 کو مفتی غازی سید عمیر احمدندوی۔ناندیڑ (معتمدکل ہند مجلس احراراسلام)کی وساطت پیش کیا گیا۔
امیر خادمین امت جناب عابد خان حمید خان نے شاہین ختم نبوت ایوارڈ قبول کرنے پر مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شاہی امام پنجاب کا خادمین امت کی جانب سے پیش کیا گیا ایوارڈ قبول کرنا خود خادمین امت کے لئے ایک شرف کا حاصل ہونا ہے۔ امیر خادمین امت نے اس ارادے کا بھی اظہار کیا کہ تحفظ ختم نبوت کے سلسلے میں مولانا محمد عثمان رحمانی صاحب کی تحریک میں خادمین امت ہر طرح کی خدمات انجام دینے تیار ہے۔

Posted: Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر