Latest News

گجرات: محمد آباد کی درگاہ میں بجرنگ دل کی شرانگیزی، مورتی نصب کرکے پوجا پاٹ کی، علاقے میں کشیدگی، ایم آئی ایم نے کیا کارروائی کا مطالبہ۔

گجرات: محمد آباد کی درگاہ میں بجرنگ دل کی شرانگیزی، مورتی نصب کرکے پوجا پاٹ کی، علاقے میں کشیدگی، ایم آئی ایم نے کیا کارروائی کا مطالبہ۔

احمد آباد: گجرات میں محمدآباد کی معروف درگاہ روضہ روزی میں بدھ کے دن بجرنگ دل کے کارکنوں کی ڈی جے کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح بجرنگ دل کے شدت پسند درگاہ کی حرمت پامال کرتے ہوئے وہاں موسیقی کی دھن پر ڈانس کررہے ہیں، گانے میں بار بار بجرنگ دل کا تذکرہ ہے اور جنونی بھیڑ وہاں جھنڈا لہراتے ہوئے ناچ گانے میں مصروف ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ ان ہندو جنونیوں نے درگاہ میں مورتیاں رکھ پر پوجا بھی ۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ 

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین شاخ گجرات کے صدر صابر بھائی کابلی والا کے حکم پر احمد آباد شہر صدر شمشا د خان پٹھان کی قیادت میں ناڈیہ ایس پی کچیری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس کے جی پٹیل صاحب سے ملاقات کرکے محمد آباد کے روضہ روزی میں پیش آئے واقعے کو لے کر شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ جو لو گ بھی اس میں شامل ہیں ان فرقہ پرستوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، اور گناہ گاروں کے خلاف پاسا (غیر سماجی سرگرمیوں کی روک تھام قانون) کے تحت کارروائی کی جائے۔ تاکہ اس طرح کی شرپسندی دوبارہ نہ ہو۔ اور گجرات میں اتحاد واتفاق کا ماحول قائم رہے۔

ایم آئی ایم سٹی صدر شمشاد پٹھان نے بتایاکہ درگاہ میں فرقہ پرستوں نے دیوی کی مورتی نصب کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ملوث افراد کو ضلع کھیڑا کی حدود سے باہر کیا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رہے۔ ایس پی آف سے ملاقات کے بعد گجرات ایم آئی ایم اور کھیڑا ایم آئی ایم کی ٹیم نے روضہ روزی درگاہ جاکر مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔ 

مقامی افراد سے بات چیت پر پتہ چلا کہ یہ واقعہ پولس کی موجودگی میں رونما ہوا ہے اور اس وقت ناڈیاد کے مقامی ممبر اسمبلی خود موجود تھے اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے مسلسل محمد آباد ، کھیڑا اور گجرات کے آپسی بھائی چارے کو بگاڑنے کےلیے وہ سرگرم ہیں۔ اس پورے واقعے کو لے کر ایم آئی ایم گجرات نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ناڈیاد ممبر اسمبلی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں ان کے عہدے سے معطل کرے۔

Posted By: Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر