Latest News

سہارنپور شہر سیٹ کی نئی حدبندی کو الیکشن کمیشن نے کیاخارج، بی جے پی کو لگا بڑا جھٹکا، سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سنجے گرگ نے ظاہر کی خوشی۔

سہارنپور شہر سیٹ کی نئی حدبندی کو الیکشن کمیشن نے کیاخارج، بی جے پی کو لگا بڑا جھٹکا، سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سنجے گرگ نے ظاہر کی خوشی۔


دیوبند:(رضوان سلمانی) سہارنپور شہر اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کی منشا کے مطابق نئی حدود بندی کااعتراض الیکشن کمیشن نے خارج کردیاہے، جس سے سہارنپور بی جے پی کو زبردست جھٹکا لگاہے، اس میں سہارنپور شہر سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سنجے گرگ نے اہم کردار ادا کیاہے، ان کے مطابق بی جے پی جو حدود بندی چاہتی تھی اس میں شہر سیٹ سے تقریباً 30 ہزار مسلم ووٹوں کو الگ کرنا کا مقصد تھا،جسے الیکشن کمیشن نے خارج کردیا ہے اور سہارنپور شہر سیٹ کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھاہے۔

 سنجے گرگ نے اس پورے عمل کے دوران نہایت منظم طریقہ سے بی جے پی کے اعتراض کا معقول جواب دیاہے۔سہارنپور شہر سے سابق بی جے پی رکن اسمبلی راجیو گمبھر نے اترپردیش اسمبلی کی 3 نمبر سیٹ سہارنپور شہر کو 2006ءکے سروے کے خلاف بتاتے ہوئے اپنی شکایت درج کرائی تھی ،ان کے مطابق اس سیٹ میں سہارنپور دیہات کے کافی حصہ کو شامل کیاگیاہے،جو اس سیٹ میں نہیں ہونا چاہئے۔ اس معاملہ میں اترپردیش الیکشن کمیشن کے ذریعہ اعلیٰ افسران سے نئی تجاویز سامنے لانے اور وقت رہتے سے اسمبلی سیٹ کے متعلق جملہ اعتراض پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی،لیکن میں سہارنپور شہر، سہارنپور دیہات اور رامپور منیہاران سیٹ کے اعتراض ابھی تک برقرار تھے۔


جس میں سہارنپور شہر سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سنجے گرگ نے الیکشن کمیشن کے سامنے تمام ثبوت اور دستاویز پیش کرتے ہوئے اس سیٹ کی حد بندی برقرار رکھے جانے کی مانگ کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی راجیو گمبھر کی شکایت کو بے بنیاد بتایا تھا ،جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سہارنپور شہر کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اور راجیو گمبھر کی شکایت کو خارج کردیا ،آئندہ اسمبلی انتخاب سابقہ الیکشن کی طرح ہی اس سیٹ پر ہوگا۔ 

قابل ذکر یہ ہے کہ بی جے پی جس سیٹ کواب نئی حد بندی چاہتی ہے بی جے پی کے راجیو گمبھر اسی سیٹ سے 2014ءمیں ضمنی الیکشن لڑ کر رکن اسمبلی چنے گئے تھے اور اسی کے تحت سال 2012 2014اور 2017ءکا اسمبلی انتخاب ہواہے، 2009 2014 اور 2019ءکا پارلیمانی الیکشن بھی اس سیٹ اسی حد بندی کے تحت ہواہے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی جس طرح سیٹ کی نئی حد بندی چاہتی ہے اس کے تحت تقریباً30 ہزار مسلم ووٹ شہر سیٹ کٹ جاتے ،لیکن سنجے گرگ کی کوششوں کے ذریعہ اس سیٹ کی صورتحال برقرار ہے، جس کو لیکر سنجے گر گ اور ان کے حامیوں میں بھی خوشی کاماحول ہے۔

Posted: Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر