Latest News

مظفر نگر فساد کے متاثرہ علاقے میں جمعیت علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے رکھا مدرسہ اسلامیہ کا سنگ بنیاد۔

مظفر نگر فساد کے متاثرہ علاقے میں جمعیت علماء ہند  کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے رکھا مدرسہ اسلامیہ دارالقرآن شاہی کا سنگ بنیاد۔
مظفرنگر: مظفر نگرضلع کے قصبہ بڑھانہ میں آج دارالعلوم دیوبند کے صدر المدسین وجمعیۃ علمائے ہند کے قومی صدر مولانا سیدارشد مدنی نے مدرسہ دارالقرآن شاہی کا سنگ بنیاد رکھااور امن عامہ کی دعاء کی۔واضح ہوکہ یہ سنگ بنیاد قصبہ کی اُسی کالونی میں رکھاگیا ہے جہاں ۲۰۱۳ کے فرقہ وارانہ فساد کے متاثرین رہائش پذیر ہیں۔یہیں جمعیۃ علماء نے ۲۰۱۴ میں ان لوگوں کے لیے پختہ مکانات تعمیر کرائے تھے۔
 اطلاع کے مطابق امیرالہند آج بعد دوپہر تقریباً ۳بجے مذکورہ کالونی میں پہنچے ،جہاں بزرگ عالم دین مولانا عمران حسین پوری ، شہر صدر حافظ شیردین اور کنوینر آصف قریشی سمیت علماء ،سماجی کارکنان اور شہریوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور حضرت والا کی آمد کو قصبہ اور آس پاس کی بستیوں کے لیے نیک فال شمار کیا۔امیر الہند نے سنگ بنیاد رکھااور پھر دعاء کرائی۔
 
 تقریب کی دوسری نشست میں حافظ شیردین،حافظ اللہ مہر صدیقی نے بھی بیان کیا۔آصف قریشی اور حافظ تحسین رانا(مہتمم ادارہ)نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔شرکاء میں مفتی وسیم مولانا شعیب ،حافظ راشد،مفتی یامین،اسلام سیفی،مولانا آصف ،حافظ ندیم،راشد منصوری،محمد اسلام سیفی،مولانا سالم،حافظ کامل،حافظ افسرون،حافظ نعیم،نوید بھائی،محمد شاہد قریشی،زاہد حسن،ندیم علی،محمد ارشد،محمد سمیر وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر