Latest News

سہارنپور آئینگے وزیر داخلہ امت شاہ اور سی ایم یوگی، 2 دسمبر کے مجوزہ دورہ کو لیکر افسرانے جنگی پیمانے پر شروع کی تیاریاں۔

سہارنپور آئینگے وزیر داخلہ امت شاہ اور سی ایم یوگی، 2 دسمبر کے مجوزہ دورہ کو لیکر افسرانے جنگی پیمانے پر شروع کی تیاریاں۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے سہارنپور دورے کو لے کر انتظامیہ سرگرم ہوگیا ہے ، اعلیٰ افسران نے موقع کا معائنہ کرتے ہوئے افسران کو ضروری ہدایات دی ہیں۔ 2 دسمبر کو سہارنپورمیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کے ممکنہ دورے کو لے کر انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کردی ہیں، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلیٰ اترپردیش سہارنپور کے جنتا روڈ پر تعمیر کرائی جارہی اسٹیٹ یونیورسٹی کی سنگ بنیاد رکھیں گے اور اس دوران عوامی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔
آج ضلع مجسٹریٹ سہارنپور اکھلیش سنگھ اور ایس ایس پی آکاش تومر نے جلسہ گاہ کا موقع معائنہ کیا اور وزیر اعلیٰ اترپردیش اور وزیر داخلہ کی آمد کی تیاریوںکا جائزہ لیا ۔ ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ اور ایس ایس پی آکاش تومر کے ذریعہ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کے ممکنہ پروگرام کے پیش نظر تھانہ کوتوالی دیہات علاقہ کے تحت آنے والے جنتا روڈ پر جلسہ گاہ کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایت دیں۔ اس دوران پروگرام کی تصدیق کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ لکھنو ¿ سے اشارے مل رہے ہیں کہ سہارنپورمیں تعمیر ہونے والی ماں شاکمبری دیوی اسٹیٹ یونیورسٹی کی سنگ بنیاد 2 دسمبر کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلیٰ اترپردیش کے ہاتھوں رکھی جائے گی،گزشتہ رات ہی ضلع مجسٹریٹ نے انتظامات کو لے کر افسران کو ہدایت دی، وہیں ہیلی پیڈ وغیرہ کے نظم کو لے کر بھی پی ڈبلیوڈی کے افسران نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ دونوں لیڈران کی آمد کے پیشِ نظر انتظامات کو آخری شکل دینے کیلئے محکمہ تعلیم کے چیف سیکریٹری سبھاش چندر کو نوڈل افسر بنا یا گیا ہے ۔ڈی ایم بھی موقعہ پر جا کر انتظامات کا جائزہ لیا ہے اور پی ڈبلو ڈی کے افسران کو بھی ہدایات دی ہیں ۔ بی جے پی کے دونوں بڑے لیڈروں کے سہارنپور آمد کو لے کر بی جے پی کے عہدیداران اور لیڈران بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ بی جے پی نے یو پی کو تین زون میں تقسیم کیا ہے اور بوتھ نگراں بنا ئے ہیں۔ مغربی زون کے بوتھ نگراںوزیرِ داخلہ امت شاہ کو بنا یا گیا ہے ، جس کی بناءپر قیاس لگا ئے جا رہے ہیں کہ دونوں بڑے لیڈر سنگِ بنیاد کے بہانہ سہانپور سے 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر