Latest News

دیوبند میں ماں بیٹاپائے گئے کورونا پوزیٹیو، محکمہ صحت میں مچی کھلبلی۔

دیوبند میں ماں بیٹاپائے گئے کورونا پوزیٹیو، محکمہ صحت میں مچی کھلبلی۔
دیوبند :(رضوان سلمانی)
دیوبند علاقہ کے گاﺅں انبہٹہ شیخاں میں حاملہ خاتون اور اس کے ڈیڑھ سالہ بچے کے کورونا پوزیٹیو ملنے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے گاﺅںمیں ڈیرہ ڈال رکھاہے ، حالانکہ خاتون کے لیبر پین ہونے کے سبب اس کو دیوبند کے سرکاری اسپتال میں بنے پرائیویٹ وارڈ میں آئی سو لیٹ کیا گیا ہے۔ گاﺅںمیں کیمپ لگاکر لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگائی جارہی ہے ۔ تفصیل کے مطابق گاﺅں انبہٹہ شیخاں میں کورونا پوزیٹیو ملنے کے بعد سے محکمہ صحت کی ٹیم برابر اس کے رابطے میں آنے والوں کی جانچ کرنے میں لگی ہوئی ہے ، حالانکہ اس کے رابطے میں آئے افراد کی کورونا جانچ کی رپورٹ ابھی تک نہیں موصول نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے گاﺅں کے باشندوں میں بھی کورونا پھیلنے کا خوف بنا ہوا ہے۔
حاملہ خاتون کے لیبرپین ہونے کے سبب سرکاری اسپتال میں بنے پرائیویٹ وارڈ میں محکمہ صحت کی نگرانی میں خاتون اور اس کے بیٹے کو آئی سو لیٹ کردیا گیا ہے ، جب کہ 48گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گاﺅں میں نہ تو سینی ٹائزیشن کیا گیا اورنہ ہی بیری کیڈنگ لگائی گئی ۔ سرکاری اسپتال کے انچارج ڈاکٹر اجے تیاگی نے بتایا کہ خاص ٹیموں کی تشکیل کرکے احتیاط کے ساتھ کام کیا جارہاہے اور ساتھ ہی خاتون کے رابطے میںآنے والے افراد کے جانچ کی رپورٹ آنے کے بعد آگے کا قدم اٹھایا جائے گا۔ واضح ہو کہ علاقہ کے گاﺅں انبہٹہ شیخاں میں کورونا سے اس سے قبل بھی درجنوں اموات ہوچکی ہیں ، گاﺅں میں مئی کے مہینے میں بھی کورونا کی وجہ سے تین درجن سے زائد موت واقع ہوگئی تھی ، حالانکہ محکمہ صحت نے مذکورہ اموات کی کورونا سے موت کی تصدیق نہیں کی تھی ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر