کورونا اسپیشل ملازمین کو ڈیوٹی سے ہٹانے پر ملازمین میں سخت غصہ، گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ذریعہ 226 ملازمین کو ہٹانے پر کیا سخت احتجاج۔
دیوبند:(سمیر چودھری) گورنمنٹ میڈیکل کالج سہارنپور میں تعینات مختلف عہدوں پر کام کرنے والے 226 ملازمین کو بغیر وجہ بتائے ہٹا دیا گیا۔ اس کے خلاف ملازمین نے میڈیکل کالج میں شدید احتجاج کیا اور ان کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث 6 ماہ قبل ضلع انتظامیہ نے 226 ملازمین کو عارضی آسامیوں پر تعینات کیا تھا۔گزشتہ روز صبح کالج انتظامیہ کی جانب سے تمام 226 ملازمین کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ نوٹس جاری ہوتے ہی کام پر آئے ملازمین کے ہوش اڑ گئے۔ اس کے خلاف انہوں نے میڈیکل کالج کے گیٹ پر بیٹھ کر شدید احتجاج کیا۔
ملازمین کے ایک وفد نے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اروند ترویدی سے ملاقات کی۔ جہاں انہوں نے تمام ملازمین کی بحالی کامطالبہ کیا۔ ملازمین کے وفد کا کہنا تھا کہ کورونا کے دور میں جب مریضوں کے خاندان بھی بھی اکے ہاتھ لگانے سے ڈرتے تھے، ایسے میں ہم نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ان کی مدد کی،لیکن آج انہیں ہٹایا جا رہا ہے یہ ناانصافی ہے۔ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی بحالی کامطالبہ کیا اور کہاکہ جب تک ان کی بحالی نہیں ہوگی اس وقت تک تحریک جاری رہے گی، ملازمین نے طویل مدتی احتجاج کا انتباہ دیا۔
کالج کے پرنسپل اروند کمار کہاکہ کووڈ کی دوسری لہر کے سبب ضلع انتظامیہ کی جانب 226 ملازمین کو عارضی طور پر تعینات کیا گیا تھا، حالات معمول پر آنے کے بعد انہیں ہٹا دیاگیاہے، احتجاج مظاہرہ کرنے والوں میں پنکج سنگھ، انوج، سندیپ، راہل،وکاس،پونم،مسکان،انجو، کویتا،سمت،راہل،دنیش،رجنیش،رجت،ارون،شاہ ویز،رویندر وغیرہ سمیت بڑی تعداد میں متاثرہ ملازمین موجودرہے۔
DT Network
0 Comments