Latest News

مظفرنگر میں پانچ خاندانوں کے 26 افراد نے اختیار کیا ہندو دھرم، نازیہ اور عارف بولے سناتن دھرم میں واپس آکر وہ بہت خوش ہیں۔

مظفرنگر میں پانچ خاندانوں کے 26 افراد نے اختیار کیا ہندو دھرم، نازیہ اور عارف بولے سناتن دھرم میں واپس آکر وہ بہت خوش ہیں۔
مظفر نگر: یوپی کے مظفر نگر ضلع کے بگھرا بلاک میں واقع یوگ سادھنا آشرم کے مہنت سوامی یشویر مہاراج کے ذریعہ 5 خاندانوں کے 26 افراد کی روایتی رسومات کے ساتھ ہندو دھرم میں واپسی کرائی گئی۔
نیوز 18 کے مطابق بگھرا بلاک میں واقع یوگ سادھنا آشرم کے مہنت سوامی یشویر مہاراج کےذریعہ پچھلے کچھ مہینوں میں تقریباً 60 افراد کی ہندو مذہب میں واپسی کرائی گئی۔ اسی سلسلے میں پیر کے روز سہارنپور کے 5 خاندانوں کے 26 افراد کو جنیوا پہن کر آشرم میں پوجا کر کے انہیں روایتی انداز میں مسلم مذہب سے واپس ہندو دھرم میں لایا گیا۔
اس سلسلے میں عارف سے سدھارتھ بنے شخص نے بتایا کہ وہ سہارنپور ضلع کا رہنے والا ہے اور تقریباً 15 سال قبل اس کے خاندان کے افراد نے کسی وجہ سے گمراہ ہو کر ہندو مذہب چھوڑ کر مسلم مذہب اختیار کر لیا تھا۔ لیکن آج وہ اپنے سناتن دھرم میں واپس آ کر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ دوسری جانب نازیہ سے سونیا بننے والی خاتون نے بتایا کہ آج وہ اپنے مذہب میں واپس آکر بہت خوش ہیں۔

وہیں آشرم کے مہنت سوامی یشویر مہاراج نے اس کے بارے میں بتایا کہ جو بھی یہاں اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کرتا ہے یا اپنے مذہب (ہندو مذہب) میں واپس آتا اسے پوجا اور ضروری رسومات کے ساتھ ہندو دھرم میں شامل کیا جاتا ہے۔اب تک تقریباً 60 افراد مسلم مذہب سے ہندو اور 7 افراد عیسائیت سے ہندو مذہب اختیار کر چکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر