Latest News

کچھ لوگوں پر سازشاً مسلمانوں کے ووٹ کٹوانے کا الزام، جمعیة علماءمظفر نگر نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو بھیجا میمورنڈم۔

کچھ لوگوں پر سازشاً مسلمانوں کے ووٹ کٹوانے کا الزام، جمعیة علماءمظفر نگر نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو بھیجا میمورنڈم۔
دیوبند:(سمیر چودھری) جمعیة علماءضلع مظفر نگر کے ایک وفد نے جمعیة علماءکے ریاستی سکریٹری قاری ذاکر حسین قاسمی کی قیادت میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے چیف کے نام میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن کو سونپا۔ اس موقع پر قاری ذاکر حسین نے کہا کہ جمعیة علماءہند تمام سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔اس کے پیش نظر یکم نومبر سے 30 نومبر تک جمعیة علماءپوری ریاست میں ووٹ بنانے کے کام میں تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مظفر نگرمیں مختلف مقامات پر ووٹنگ بنانے کے عمل کے دوران ایسے حقائق منظر عام پر آئے ہیں جن میں ایک مخصوص شخص کی جانب سے سینکڑوں لوگوں کے بارے میں غلط خبریں دی گئی ہیں کہ یہ لوگ شفٹ ہو گئے ہیں یا لاپتہ ، یا انتقال کر گئے ہیں۔
قاری ذاکر حسین نے بتایا کہ جب جمعیة کے کارکنان نے بی ایل او کے ساتھ مل کر متعلقہ علاقوں کا سروے کیا تو ان میں سے اکثر اپنے گھروں پر موجود پائے گئے ۔ اس طرح کے معاملات ضلع مظفرنگر میں مختلف مقامات پر رپورٹ ہوئے ہیں۔ کسی خاص شخص کی طرف سے اتنی بڑی تعداد میں رپورٹ دینا کس حد تک مناسب ہے؟ یہ تحقیقات کا معاملہ ہے۔
مذکورہ معاملے میں ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کے بعد چیف الیکشن کمیشن کے نام ایک میمورنڈم بھیجاگیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ایسے معاملات میں خود تحقیقات کرکے قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور جن لوگوں کے نام جھوٹی رپورٹ پیش کر ووٹر لسٹ سے ہٹائے گئے ہیں ان کے نام شامل کیا جائے اور قصور واروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ جھوٹی اور پوری ریاست کے اندر اس طرح کی خرابی کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔
وفد میں شہر صدر حافظ محمد اکرام، قاری محمد عادل،حاجی وسیم عالم، حافظ سلیم ،مولانا سمیع اللہ، قاری محمد صادق،حاجی شاکر محمد شبلی، قاری عبدالماجد، مولانا ارشد، ڈاکٹر اعجاز ظافر، ریاض احمد، حاجی انجم پرویز، مولانا محمد احمد، پردھان سلیمان، خلیل احمد،سلیمان قریشی آڑھتی، مولانا سمیع اللہ، صوفی عبداللہ، حافظ یوسف وغیرہ موجود رہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر