Latest News

گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس کے 27 طلبہ کو کیاگیا معطل، جانئے کیا ہے پورا معاملہ۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس کے 27 طلبہ  کو کیاگیا معطل، جانئے کیا ہے پورا معاملہ۔
دیوبند: (رضوان سلمانی)
گورنمنٹ میڈیکل کالج سہارنپور میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہے دوسرے ، تیسرے اور پانچویں بیچ کے 27طلبہ کو معطل کردیا گیا ہے ، ان طلبہ پر ہاسٹل اور میڈیکل کالج میں تعلیمی کاموں پر بھی پوری طرح سے روک لگادی گئی ہے۔ ایم بی بی ایس طلبہ کے درمیان ہوئے تنازعہ کے بعد تشکیل دی گئی کمیٹی کی جانچ رپورٹ پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں گزشتہ 18نومبر کو ایم بی بی ایس کے سینئر اور جونیئر طلبہ کے درمیان تنازعہ ہوگیا تھا، سینئر طلبہ نے جونیئر کے دو طالب علموں کو مارپیٹ کرکے زخمی کردیا تھا جس کے بعد کالج انتظامیہ نے سینئر طلبہ سے ہاسٹل خالی کراکر انہیں گھر بھیج دیا تھا اور اس معاملہ کی جانچ کے لئے کالج کے پرنسپل اروند ترویدی نے سی ایم ایس وارڈن سمیت تین سینئر ڈاکٹروں کی پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جانچ کمیٹی نے گزشتہ کل پرنسپل کو اپنی رپورٹ سونپ دی۔

کالج پرنسپل اروند ترویدی نے بتایا کہ ان کو رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس کی بنیاد پر 2016بیچ کے ایک طالب علم اور 2018بیچ کے 19طلبہ و2019بیچ کے 7طلبہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور انہیں کالج سے معطل کردیا گیا ہے۔ پرنسپل نے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہے دیگر بیچ کے طلبہ وطالبات سے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں ان کے ذریعہ کالج کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ باقی سبھی بیچ کی تعلیم جاری رہے گی۔

 DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر