Latest News

کورونا کی تیسری لہرکے مدنظر ضلع میں ہائی الرٹ جاری، دوسری ریاستوں سے آنے والوں کی ہوگی کورونا کی جانچ۔

کورونا کی تیسری لہرکے مدنظر ضلع میں ہائی الرٹ جاری، دوسری ریاستوں سے آنے والوں کی ہوگی کورونا کی جانچ۔
دیوبند:(رضوان سلمانی)
کوروناکی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے سہارنپور میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ، ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نے کورونا سے نمٹنے کے لئے ایک مرتبہ پھر کمر کس لی ہے۔ دوسری ریاستوں سے ضلع میں آنے والے ہر شخص کی کورونا جانچ ہوگی اور ساتھ ہی سیمپلنگ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ دوسری ریاستوں میں کورونا وائرس میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ضلع سہارنپور میں کورونا کی تیسری لہر کو لے کر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے نگرانی اور محلہ کمیٹیوں کو ایک مرتبہ پھر سرگرم کردیا ہے۔ اتراکھنڈ، ہریانہ اورپنجاب سے آنے والے ہر شخص کو اپنی کورونا کی جانچ کرانی ہوگی ، اگر کسی نے اپنی آمد کو پوشیدہ رکھا تو اس کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ محکمہ صحت نے ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹینڈ اور ضلع کی سرحدوں پر اپنی ٹیمیں لگادی ہیں، تاکہ دوسری ریاستوں سے آنے والے افراد کی جانچ ہوسکے اور یہ معلوم کیا جاسکے کہ ان میں کورونا کی علامت تو نہیں ہے۔ 
اب تک روزانہ تین سے چار ہزار ہی کورونا کی سیمپلنگ ہورہی تھی لیکن اب تک ہر روز 5ہزار سے زائد سیمپلنگ کردی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں سی ایم او سہارنپور ڈاکٹر سنجیو مانگلک کاکہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر کو لے کر الرٹ جاری کردیا گیا ہے ، ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹینڈ اور ضلع کی سرحدوں پرمحکمہ صحت کی ٹیموںکو لگادیا گیا ہے ۔ دوسری ریاستوں سے آنے والے ہر شخص کی کورونا جانچ کرائی جائے گی ، کسی بھی حالت میں دوبارہ وائرس کو بڑھنے نہیں دیا جائے گا ۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاط برتیں، ماسک اورسوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھیں۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر