Latest News

دسمبر میں دیئے جائینگے مفت ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فون، اسکیم سے گریجویٹ ،پوسٹ گریجویٹ اور تکنیکی کورس کرنے والے 68لاکھ نوجوان کو ہوگا فائدہ۔

دسمبر میں دیئے جائینگے مفت ٹیبلیٹ اور اسمارٹ فون، اسکیم سے گریجویٹ ،پوسٹ گریجویٹ اور تکنیکی کورس کرنے والے 68لاکھ نوجوان کو ہوگا فائدہ۔

دیوبند:(فہیم صدیقی)۔     ترپردیش میں نوجوانوں کو مفت ٹیبلیٹ اور موبائل فون کی تقسیم کے لئے 4700کروڑ روپے کا ٹینڈر کھولا گیا ہے اس کے لئے سیمسنگ ،لاوا،وسٹل اور ایسر جیسی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنے ٹینڈر داخل کئے ہیں۔ٹینڈر کس کمپنی کو ملےگا اس کا اعلان دسمبر کے پہلے ہفتہ میں کردیا جائے گا ۔یوپی ڈیسکو ٹینڈر حاصل کرنے والی کمپنی کو سپلائی کے لئے احکامات جاری کرےگا ۔ٹینڈر حاصل کرنے والی کمپنی کو تین مہینہ میں ٹیبلیٹ اور موبائل کی سپلائی کرنی ہوگی ۔پورے اترپردیش میں گریجویٹ ،پوسٹ گریجویٹ سمیت دیگر کمرشیل اور تکنیکی کورس کرنے والے 68لاکھ طلبہ وطالبات کو موبائل وٹیبلیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز آن لائن ملنے والے ٹینڈرس کو کھولا گیا ہے ۔آئی ٹی اور الیکٹرانکس محکمہ کے اپر چیف سکریٹری اروند کمار نے بتایا کہ ٹیبلیٹ کے لئے وشٹل سیمسنگ اور ایسر کمپنی نے ٹینڈر داخل کئے ہیں اور اسمارٹ فون کے لئے لاوا،سیمسنگ سیل کون اور سیمسنگ یونائٹیڈ نے ٹینڈر داخل کئے ہیں۔

جمعرات تک تمام فارموں کی و تکنیکی ٹینڈر کی جانچ کرنے کے بعد اہل کمپنیوں کے مالی ٹینڈر کھولے جائیں گے۔دسمبر کے پہلے ہفتہ تک مالی ٹینڈر کو آخری شکل دیکر چنندہ کمپنی کو مطلوبہ سامان سپلائی کرنے کے احکامات دئیے جائےں گے ۔یوپی ڈیسکو کے ایم ڈی کمار ونیت کا کہنا ہے کہ ٹیبلیٹ اور موبائل کے خریداری کے لئے آئی ٹی کے میدان میں یہ ملک کا سب سے بڑا ٹینڈر ہے ۔اپر چیف سکریٹری کا کہنا ہے کہ آرڈر جاری ہونے کی تاریخ سے تین ماہ کی مدت میں ٹیبلیٹ اور موبائل کی سپلائی کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مہینہ میں 40فی صد سامان کی سپلائی کرنی ہوگی ۔ورک آرڈر جاری ہونے کے 30دنوں کے اندر کمپنیوں نے پوری سپلائی دینی ہوگی ۔اس کے علاوہ دوسرے اور تیسرے مہینہ میں 30-30فی صد سامان کی سپلائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر