Latest News

اومیکرون کو ملک میں آنے سے روکناہوگا،نئے ویرینٹ سے محفوظ رہنے کےلئے گائیڈ لائن پر سختی کے ساتھ عمل کریں: ڈاکٹر انور سعید۔

اومیکرون کو ملک میں آنے سے روکناہوگا،نئے ویرینٹ سے محفوظ رہنے کےلئے گائیڈ لائن پر سختی کے ساتھ عمل کریں: ڈاکٹر انور سعید۔

دیوبند: (سمیر چودھری) پوری دنیا کے لئے کورونا وائرس ہلاکت خیزی اور خوف ودہشت کی علامت بن چکا ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ جب ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ کووڈ کے اثرات ختم ہورہے ہیں تواُسی درمیان پوری انسانیت ایک نئے انجانے خوف میں مبتلا ہوجاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر انور سعید نے کووڈ کے نئے ویرینٹ کے پائے جانے کے بعد پوری دنیا میں تشویش کی لہر پیدا ہونے سے متعلق کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس گذشتہ دو سالوں میں ایلفا،بیٹا،ڈیلٹاپلس اور دیگر ویرینٹ کی شکل میں سامنے آکر لاکھوں انسانوں کو لقمہ ¿ اجل بنا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ”اومیکرون“نام کے نئے ویرینٹ کے ظاہر ہونے سے ایک مرتبہ پھر تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔ڈاکٹر انور سعید نے بتایا کہ نیا ویرینٹ اومی کرون جو ابھی افریقی شروع ہوا ہے جہاں لوگوں کو متاثر کر رہا ہے،ہندوستان میں اس کی روک تھام کے لئے پہلے سے بہتر اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں کورونا کی دولہروں سے ہمارا ملک بڑی مشکل سے بحران سے نکل پایا ہے اسلئے ہم سب کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ اومی کرون ویرینٹ کو اپنے ملک میں آنے سے روکا جائے۔جس کے لئے مرکزی اور صوبائی حکومتیں ٹھوس اقدامات کررہی ہے، لوگوں کو بھی بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ گذشتہ دنوں ایک کے بعد دوسری کورونا لہر آنے کے سبب جہاں لاکھوں لوگ موت کا شکار ہوچکے ہیں وہیں لاک ڈاو ¿ن کے سبب ہندوستانی معیشت بری طرح لڑکھڑا چکی ہے جس سے باہر نکلنا ابھی ممکن نظر نہیں آرہا ہے ۔ایسی صورت میں اگر خدانخواستہ ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون کے نفاذ کے ضرورت پیش آگئی تو لاکھوں کروڑوں لوگ فاقہ کشی اور افلاس کے باعث لقمہ اجل بن جائیں گے اسلئے ایسی قیامت صغری سے پورے ملک کو بچانے کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور وزارت صحت کی گائیڈ لائن پر نہایت سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر