Latest News

دیوبند سے پہنچاوزیر اعلیٰ یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھرا مکتوب، لکھنؤ میں معاملہ درج۔

دیوبند سے پہنچاوزیر اعلیٰ یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھرا مکتوب، لکھنؤ میں معاملہ درج۔

دیوبند: (سمیر چودھری)
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور کسان منچ کے قومی صدر دیویندر تیواری کو جان سے مارنے کی دھمکی بھرا لیٹر دیوبند کے ڈاکخانہ سے اناو پہنچاہے، جس پر دیوبندکا ایڈریس درج تھا، اس معاملہ میں لکھنو میں مقدمہ قائم کرکے پورے معاملہ کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی سہارنپور نے کہاکہ اس معاملہ میں لکھنو  پولیس کا پورا تعاون کیا جائیگا۔ موصولہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایک لیٹر کے ذریعہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور کسان منچ کے قومی صدر دیویندر تیواری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے،یہ لیٹر اناو کے ڈاکخانہ سے جاری ہواہے، جس میں محمد اجمل اور پتہ دیوبند کا تحریر کیاگیاہے، جس میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، اس کا انکشاف دیوبند پہنچنے کے بعد ہواہے۔

 اس معاملہ میں لکھنو کے عالم باغ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دیوبند ڈاکخانہ سے جاری رسید کے بعد تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ یہ خط گزشتہ 26 نومبر اناو ڈاک گھر سے دیوبند کے لئے جاری ہواہے۔ اس سلسلہ میں ایس پی سہارنپور آکاش تومر نے بتایاکہ دھمکی بھرا لیٹر دیوبند ڈاکخانہ کو ملا ہے، اس سلسلہ میں لکھنو  میں کارروائی کی جارہی ہے، لکھنو پولیس ک پور تعاون کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ پورا معاملہ میڈیا کے ذریعہ سامنے آیاہے، پورے معاملہ کی جانچ لکھنو پولیس کررہی ہے، لکھنو  پولیس کا پورا تعاون کیاجائیگا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر