Latest News

مولانارابع حسنی ندوی, مولانا ارشد مدنی اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پیش کی مبارکباد۔

مولانارابع حسنی ندوی, مولانا ارشد مدنی اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پیش کی مبارکباد۔
دیوبند:(سمیر چودھری) آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے27 ویں اجلاس میں بزرگ عالم دین مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کو اگلے ٹرم کے لئے بھی متفقہ طورپر آل مسلم پرسنل لاءبورڈ صدر منتخب کیا گیا ہے،ساتھ ہی جمعیة علماءہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی اور پروفیسر علی محمد نقوی کو بورڈ کا نائب صدر جبکہ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو بورڈ کا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔اس انتخاب پر علماءنے خوشی کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور بورڈ کا اسے اچھا قدم بتایا۔

اس سلسلہ میں عاشق ملت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی صدر آل انڈیا ملی کونسل و رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے ذریعہ لئے گئے یہ فیصلے اور نئی تقرریاں لائق ستائش ہیں اورمجھے قوی امید ہے کہ یہ فیصلے بورڈ کے حق میں نیک فال ثابت ہوں گے۔ممتاز دینی درسگاہ دارلعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مفتی شریف خان قاسمی نے حضرت مولانا رابع حسنی ندوی کے انتخاب اور مولانا سید ارشد مدنی کے انتخاب پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ہمارے ان بزرگان نے اپنی پوری زندگی ملی اور قومی سرگرمیوں میں صرف کی ہے اور ہندوستان میں مسلمانوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں،ایسی شخصیات کا انتخاب یقینی طورپر قابل تحسین اقدام ہے۔انھوں نے ممتاز عالم دین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو جنرل سکریٹری اور پروفیسر علی محمد نقوی کے نائب صدر منتخب ہونے پر بھی مبارک باد پیش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر