Latest News

مسلم فنڈ دیوبند کے تحت حج کاؤنٹر پرحج فارم بھرنے کا عمل شروع، ان ضروری دستاویزات کے ساتھ جمع کریں آن لائن درخواست۔

مسلم فنڈ دیوبند کے تحت حج کاؤنٹر پرحج فارم بھرنے کا عمل شروع، ان ضروری دستاویزات کے ساتھ جمع کریں آن لائن درخواست۔
دیوبند: وزارت حج اور سینٹرل حج کمیٹی کی جانب سے حج 2022کے لئے اعلان کردیا گیا ہے۔جس کے بعد سفر حج پر جانے کے لئے آن لائن حج فارم بھرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس سال آن لائن حج درخواست دینے کا سلسلہ 31جنوری 2022 تک جاری رہے گا۔

مذکورہ معلومات مسلم فنڈ دیوبند کے منیجر اور حج کاونٹر کے نگراں سہیل صدیقی نے دی۔سہیل صدیقی نے بتایا کہ وزارت حج کی جانب سے سفر حج سے متعلق جاری ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ ہرعازم کے لئے کووڈ ویکسین کی دونوں خوراک لینا اور اس کا سر ٹیفکیٹ مہیا کرانا لازم ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اس سال 65سال تک کے عمر والے افراد کو سفر حج کی اجازت ہوگی۔اس سال سفر حج کی مدت 36سے 42دنوں کے درمیان رہیگی۔اس کے علاوہ 45سے 65تک کی خواتین کو بغیر محرم کے سفر حج کی اجازت دی جائے گی۔جاری ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ ویکسین کے علاوہ ہر ایک عازم کو میڈیکل اور فٹنیس سر ٹیفکیٹ لازمی طور پر جمع کرنا ہوگا۔

مسلم فنڈ ٹرسٹ کے حج کاونٹر کے کنوینر فہیم صدیقی نے بتایا کہ آن لائن حج فارم بھرنے کے لئے مشین کے ذریعہ پڑھا جانے والا پاسپورٹ ہونا ضروری ہے جس کی مدت کم از کم مارچ 2023ہو۔ اس کے علاوہ پین کارڈ،بینک کھاتہ اور ووٹر کارڈ،کینسل چیک اور دو عدد رنگین فوٹو سفید بیک گراو ¿نڈ والے جن کا سائز 3.5x3.5سینٹی میٹر ہونا ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سال صرف دس امبارکیشن سے سفر حج کے لئے فلائٹ جائینگی۔جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ عازمین حج کا انتخاب ہندوستان اور سعودی عربیہ کی حکومتیں مشترکہ طور سے کورونا ویکسین کی خوراک لینے والوں اور کورونا پروٹوکول کے رہنما خطوط اور شرائط پر صد فی صد عمل کرنے کی شرط پر کیا جائے گا۔سفر حج پر جانے والے خواہشمند حضرات حج درخواستیں دینے یا حج سے متعلق معلومات کرنے کے لئے حج کاو ¿نٹر کے نمبر9997357686سے رابطہ کرکے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر