Latest News

مولاناسید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کا وفد تری پورہ پہنچا، فسادیوں کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کا مطالبہ۔

مولاناسید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کا وفد تری پورہ پہنچا، فسادیوں کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کا مطالبہ۔
 نئی دہلی: (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے تریپورہ فساد میں مسلمانوں کے جلائے گئے مکانات کا معائنہ کیا اور تریپورہ کے تشدد میں مساجد اور دکانوں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کرنے والی فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
جمعیۃعلماء کے قومی صدرحضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب کی ہدایت پر جمعیۃ علماء کا ایک وفد تریپورہ فساد متاثرہ علاقوں میں پہنچا، جہاں وفد نے جلے ہوئے مکانات، دکانوں اور متاثرہ مساجد کا دورہ کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جمعیۃ علماء کا وفد تریپورہ میں مولانا ارشد مدنی صاحب کے صاحبزادے مولانا سید اظہر مدنی اور جمعیۃ علماء کے قومی جنرل سکریٹری مفتی معصوم ثاقب قاسمی قیادت میں ایک وفد متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہے
 ایک ہفتہ قبل فرقہ پرست طاقتوں نے مسلمانوں کی مساجد میں توڑ پھوڑ کی تھی
 اور گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے مسلمان خوفزدہ اور پریشان ہیں۔ جمعیۃ علماء کے وفد نے سب سے پہلے خوف و ہراس کے ماحول سے مسلمانوں کو نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ آگ لگانے والی فرقہ پرست طاقتیں ملک کی غدار ہیں۔جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے اور مجرموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ پرزور انداز میں اٹھایا۔اس دوران مولانا اظہر مدنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے موقع پر جا کر دیکھا ہے کہ دکانوں میں لوٹ مار کی گئی اور دکانوں میں رکھے لاکھوں روپے کے سامان کو آگ لگا دی گئی، اسی طرح فسادیوں نے توڑ پھوڑ کرتے ہویے مساجد کو آگ لگا دی۔ مولانا مدنی نے کہا کہ اگر ان فرقہ پرست طاقتوں پر سخت کارروائی نہیں کی گئی تو یہ اپنی حرکت سے باز نہیں آئیں گے
 مولانا مدنی نے مزید کہا کہ ہمارہ ملک سیکولر ہے جہاں ہر کسی کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ مذہب کو دیکھ کر ظلم کرنے والے اپنے مذہب اور ملک کے غدار ہیں۔مفتی معصوم ثاقب قاسمی قومی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے کہا کہ جمعیۃ علماء مقامی اکائیوں کے عہدیداروں کی مدد سے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کر رہی ہے جس کو جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب کو سونپا جائے گا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر