Latest News

دیوبند میں مجوزہ اےٹی ایس کمانڈو سینٹر کے لئے زمین ٹرانسفر ہوئے بغیر ہی کر دیا سنگ بنیاد کا اعلان، اب کیا گیا وزیرِ اعلٰی یوگی کا دیوبند آمد کا پروگرام منسوخ۔

دیوبند میں مجوزہ اےٹی ایس کمانڈو سینٹر کے لئے زمین ٹرانسفر ہوئے بغیر ہی کر دیا سنگ بنیاد کا اعلان، اب کیا گیا وزیرِ اعلٰی یوگی کا دیوبند آمد کا پروگرام منسوخ۔
دیوبند:(فہیم صدیقی) اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا دیوبند سہارنپور کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ کے سہارنپور ودیوبند کے دورہ کے منسوخ کئے جانے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ وزیر اعلی کو دیوبند میں جس مجوزہ اے ٹی ایس کمانڈو ٹریننگ سینٹر کی سنگ بنیاد رکھنے کے لئے آنا تھا اس زمین کو ابھی پولیس محکمہ کے نام پر ٹرانسفر نہیں کیا گیا ہے۔لیکن یہ طے ہے کہ تمام معاملات طے ہونے کے بعد مستقبل قریب میں وزیر اعلیٰ دیوبند کے دررہ پر آئیں گے۔

واضح ہو کہ گذشتہ دنوں وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو ٹریننگ سینٹر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اے ٹی ایس ٹریننگ سینٹر کی نئی عمارت کے سنگ بنیاد کی تاریخ 7نومبر طے کی گئی تھی۔اس سلسلہ میں لکھنو سے چیف سکریٹری کی جانب سے ضلع سہارنپور انتظامیہ کو وزیر اعلیٰ کی آمد سے متعلق عندیہ بھی دےدیا گیا تھا۔بعد ازاں علاقائی ممبر اسمبلی اور ڈی ایم سہارنپور نے مذکورہ مجوزہ زمین کا موقع معائنہ بھی کیا تھا اور سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب کی تیاری بھی شروع کردی گئی تھی۔لیکن چند وجوہات کی بنا پر وزیر اعلیٰ کے دیوبند آمد پروگرام میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کردی گئی ہے۔
آج لکھنو سے ضلع انتظامیہ کو اس سلسلہ میں اشارے دیدئے گئے تھے کہ اب پروگرام کے تحت 7نومبر کو وزیر اعلیٰ دیوبند نہیں آئیں گے کیونکہ ان کا پروگرام ایک مرتبہ پھر منسوخ کردیا گیا ہے۔پروگرام کی منسوخی کی ڈی ایم نے بھی تصدیق کردی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر