Latest News

دارالعلوم زکریادیوبند میں ششماہی امتحان کا آغاز، مہتمم مفتی شریف خان قاسمی نے لیا امتحان گاہ کا جائزہ۔

دارالعلوم زکریادیوبند میں ششماہی امتحان کا آغاز، مہتمم مفتی شریف خان قاسمی نے لیا امتحان گاہ کا جائزہ۔
دیوبند: (سمیر چودھری) دیوبند کی مشہور و معروف دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں آج سے ششماہی کا آغاز ہوگیاہے،جس میں طلبہ نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ کووڈکا سخت ترین دور گزرنے کے بعد تقریباً ڈیڑھ سال بعد کھلے اس تعلیمی ادارے میں پہلی مرتبہ کسی اجتماعی امتحان کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جس کو لیکر طلبہ میں بھی کافی جوش خروش دیکھاجارہا ہے،امتحان میں عربی پنجم تا دورہ حدیث و تکمیلات سمیت جملہ طلبہ شرکت کررہے ہیں۔ 
اس موقع پر جامعہ کے مہتمم مفتی محمد شریف خان قاسمی نے امتحان گاہ کا جائزہ لیا اور طلبہ کو امتحانات کے متعلق ضروری اور قیمتی نصیحت کی۔ جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا محمد سمیع اللہ بھی امتحان گاہ پہنچ کر جائزہ لیا۔ اس سلسلہ میں ناظم تعلیمات مفتی شاہنواز خان قاسمی نے امتحان کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے امتحان اور تعلیمی نظام کو مزیدمنظم و موثر بنانے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ کووڈ کے دورکے بعد پہلی مرتبہ ادارہ میں باضابطہ طورپر اجتماعی امتحان کا انعقادکیاجارہاہے۔
 اس سلسلہ میں مزید معلومات دیتے ہوئے مفتی شاہنواز قاسمی نے کہاکہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں ششماہی امتحان کا انعقاد3 نومبر سے10 نومبر کے درمیان ہوگا۔ ششماہی امتحان میں ادارہ میں زیر تعلیم جملہ طلبہ کی شرکت لازمی ہے اور حسب معمول تحریری اور تقریری دونوں امتحان کا انعقا د کیا جائیگا۔اس موقع پر مفتی ہارون، مفتی ثابت، مفتی شعیب، مولانا نعمان، مولانا طارق، قاری سلمان اور قاری فرخ وغیرہ سمیت دیگراساتذہ و کارکنان موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر