Latest News

ضمنی انتخاب میں کراری شکست کے بعد مرکزی حکومت ہوئی بیدار، اچانک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کی گئی کمی۔

ضمنی انتخاب میں کراری شکست کے بعد مرکزی حکومت ہوئی بیدار، اچانک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کی گئی کمی۔
نئی دہلی/سہارنپور: ملک میں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان مرکز کی نریندر مودی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے کچھ راحت دی ہے، جس سے عام آدمی کو کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔
بدھ کو مرکز کی نریندر مودی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔ حکومت کے اس فیصلے سے یقینی طور پر بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کی امید ہے۔
مودی سرکار کے اس اچانک فیصلے پر سہارنپور کے سینئر صحافی فیصل خان لکھتے ہیں، ’’آج شام جب نیوز چینلز پر یہ خبر چلی کہ مرکزی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کردی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی ہوئی تو 10 تو یقین نہیں تھا، لیکن فوراً یاد آیا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں شکست نے اپنا رنگ دکھا دیا ہے اور اُسکا آج نتیجہ سامنے آیا ہے۔ خاص طور پر ہماچل میں ایک لوک سبھا سیٹ اور 3 ودھان سبھا سیٹوں پر بی جے پی کی بڑی شکست سے بی جے پی کو جھٹکا لگا ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے میڈیا میں بیان دیا کہ یہ شکست بڑھتی ہوئی مہنگائی کا نتیجہ ہے۔ اور یہ اثر نہ صرف حالیہ ضمنی انتخابات میں بلکہ کچھ ریاستوں کے آنے والے انتخابات میں بھی اپنا اثر دکھائے گا۔

ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پر صارفین لکھ رہے ہیں کہ اگر ضمنی انتخابات کے نتائج سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آسکتی ہے تو کچھ ریاستوں میں اگر بی جے پی کو ووٹ کی چوٹ دی گئی تو بڑھتی ہوئی مہنگائی کو  کنٹرول کیا جا سکتا ہے.
تاہم جو کچھ بھی ہوا ہے، وہ عوام کے لیے خوشخبری کا باعث ہے اور اگر اب بھی مرکز اور ریاستی حکومت مہنگائی کے معاملے پر بیدار نہ ہوئی تو عوام سبق ضرور سکھائیگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر