Latest News

جمعیة علماءہند کے مجلس منتظمہ رکن مولانا شمشیر قاسمی کی آٹھ سالہ معصوم بھتیجی کا اچانک انتقال۔

جمعیة علماءہند کے مجلس منتظمہ رکن مولانا شمشیر قاسمی کی آٹھ سالہ معصوم بھتیجی کا اچانک انتقال۔
دیوبند:(سمیر چودھری)
جمعیة علماءہند کے مجلس منتظمہ رکن اور علاقہ کے مشہور سماجی کارکن مولانا شمشیر قاسمی کی آٹھ سالہ معصوم بھتیجی کا معمولی علالت کے باعث انتقال ہوگیاہے ۔ بچی کے اچانک انتقال کی خبر سے عزیزو اقارب متعلقین اور سماجی ،ملی و علمی حلقو ںمیں غم کی لہر دوڑ گئی، کثیر تعداد میں متعلقین نے موضع چررہو (رامپور منیہاران) پہنچ کر تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے بچی کے والدین اور اہل خانہ کے لئےصبرجمیل کی دعاءکی۔ 
مولانا شمشیر قاسمی نے بتایاکہ گزشتہ دو روز قبل بچی کو بخار آیا تھا،علاج کے بعدکافی افاقہ نظر آنے لگے لیکن گزشتہ شب اچانک طبیعت زیادہ بگڑ گئی، جس کے بعد سہارنپور کے ہسپتال میں داخل کرایاگیا، جہاں سے دہلی ریفر کردیاگیا لیکن راستہ میں ہی معصوم بچی نے آخری سانس لے لی، جس کے بعد سے اہل خانہ شدید صدمہ میں ہیں، جمعرات کی دوپہر نماز جنازہ ادا کرکے غمگین ماحول میں جامعہ دعوة الحق معینیہ کے قبرستان میں بچی کو سپرد خاک کردیاگیا۔ مولانا شمشیر قاسمی نے بتایاکہ یہ بچی انتہائی ذہین، خوش مزاج اور پڑھنے لکھنے کی شوقین تھی، سبھی گھروالوں کی پیاری تھی، اچانک چلے جانے سے اہل خانہ گہرے صدمہ میں ہیں۔ اللہ پاک بچی کے متعلقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر