Latest News

آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین نے وسیم رضوی کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر، حکومت پر رضوی کو تحفظ دینے کا الزام، کہا مسلمان نبی کی شان میں گستاخی ہر گزبرداشت نہیں کرسکتا

آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین نے وسیم رضوی کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر، حکومت پر رضوی کو تحفظ دینے کا الزام، کہا مسلمان نبی کی شان میں گستاخی ہر گزبرداشت نہیں کرسکتا۔
نئی دہلی:(پریس ریلیز)  مرتد اور ملعون وسیم رضوی کو گرفتار کرکے فورا جیل بھیجا جائے۔کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی جاں نثار رسول قانون اپنے ہاتھ میں لے اور گستاخ رسول کو نقصان پہنچادے،حکومت کی زمہ دادی ہے کہ وہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والوں کی سرپرستی کرنا بند کرے ۔ ان خیالات کا اظہارکل ہند مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدرکلیم الحفیظ نے شاہین باغ پولس اسٹیشن میں ملعون کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے بعد میڈیا سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مجلس کے کارکنان اور ذمہ داران بھی موجود تھے۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ ہمارا ایمان بھی ہیں اور جان بھی، مسلمان روئے زمین پر سب سے زیادہ اگر محبت کرتا ہے تو اپنے نبی ﷺ سے کرتا ہے۔ ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن اپنے رسول کی توہین برداشت نہیں کرسکتے۔ صرف مسلمان ہی نہیں کوئی قوم بھی اپنے پیغمبر اور مہان پرشوں کی اہانت برداشت نہیں کرسکتی اور نہ کرنا چاہیے۔ کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ کسی کے دھرم گرو کی شان میں گستاخی کرے۔ 

صدر مجلس نے کہا کہ موجودہ حکومت مسلمانوں کو تکلیف اور دکھ پہنچانے والوں کی سرپرستی کررہی ہے اسی لیے مجرموں کے حوصلے بلند ہیں۔ حضرت محمد ﷺ ساری انسانیت کے پیغمبر ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ وسیم رضوی کو گرفتار کر ے اور جیل بھیجے۔ وسیم کی اصل جگہ جیل ہی ہے،اس نے قانون کے خلاف عمل کیا ہے ۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ ہر شخص کو اپنی پسند کا مذہب اپنانے کا اختیار ہے وسیم سناتن دھرم اپنا سکتے ہیں مگر کسی کو حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کا حق نہیں ہے۔ بھارت کے قانون کے مطابق بھی یہ جرم ہے۔ پولس کو قانون کے مطابق ایسے لوگوں کو سزا دلانی چاہیے۔ یہ لوگ ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ ہیں، ان پر ملک سے غداری کے مقدمات قائم ہونے چاہیے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر