Latest News

اسد الدین اویسی کے سی اے اے کے واپسی کے مطالبے پر راکیش ٹکیت کا طنز، کہا اویسی اور بی جے پی کا چچا بھتیجا کا رشتہ۔

اسد الدین اویسی کے سی اے اے کے واپسی کے مطالبے پر راکیش ٹکیت کا طنز، کہا اویسی اور بی جے پی کا چچا بھتیجا کا رشتہ۔
لکھنؤ: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر ورکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے ذریعے زرعی قوانین کے بعد سی اے اے اور این آرسی کو واپس لیے جانے کے مطالبہ پر کسان نیتا راکیش ٹکیتنے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اویسی اور بی جے پی کا چاچا بھتیجا کا رشتہ ہے، وہ جیسا کہیں گے بی جے پی حکومت ویسا ہی کر دے گی۔

پیر کو لکھنؤ میں منعقدہ کسان مہاپنچایت سے پہلے سی اے اے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر راکیش ٹکیت نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی اور بی جے پی کے درمیان رشتہ چچا بھتیجے جیسا ہے۔ اگر وہ کہیں گے تو بی جے پی سی اے اے کوبھی واپس لے لے گی۔زر عی ایکٹ کو منسوخ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد مختلف تنظیموں کے ساتھ ساتھ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے بیان دیا تھا کہ مرکزی حکومت کو اسی طرح شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو بھی منسوخ کردینا چاہیے، اس کے ساتھ ساتھ نیشنل سٹیزن رجسٹر(این آر سی) کو بھی منسوخ کردینا چاہیے۔

کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر لکھنؤ میں منعقد ہونے والے کسان مہاپنچایت کے بارے میں جب بھارتیہ کسان یونین (بی کے آئی یو) کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت سے اس سلسلے میں سوال پوچھا گیا ،تو انہوں نے سی اے اے پر اپنی رائے دینے سے گریز کیااور اویسی کے پالے میں گیند ڈال دی ۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ اویسی اور بی جے پی کا رشتہ چچا بھتیجے جیسا ہے، اویسی کو سی اے اے اور این آر سی ایکٹ کو منسوخ کرنے کے لیے ٹی وی پر بات کرنے کے بجائے مرکز میں حکمراں جماعت بی جے پی سے براہ راست بات کرنی چاہیے۔

 DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر