Latest News

کانپور پہنچنے پر بھگوا گمچھے اور رام بھجن سے منفرد انداز میں کیا گیا ٹیم انڈیا کا استقبال۔

کانپور پہنچنے پر بھگوا گمچھے اور رام بھجن سے منفرد انداز میں کیا گیا ٹیم انڈیا کا استقبال۔
کانپور: ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ کیا۔ اب دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز 25 نومبر سے کانپور میں شروع ہو رہی ہے۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کانپور ہوٹل پہنچنے والے کھلاڑیوں کا استقبال بالکل مختلف انداز میں کیا گیا۔

کانپور پہنچنے والی ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کے استقبال میں بھگوا رنگ کا اثر دیکھنے کو ملا۔ ہوٹل پہنچنے پر پہلی بار تمام کھلاڑیوں کا زعفرانی گمچھے سے استقبال کیا گیا۔ اس دوران خاص بات یہ تھی کہ ہوٹل کے ساؤنڈ سسٹم پر گھنٹیوں اور گھڑیالوں کے ساتھ رام بھجن کی آواز گونج رہی تھی۔ ملک میں ٹیم کا اس قسم کا استقبال پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔
مانا جا رہا ہے کہ سی ایم یوگی کی بھگوا سے محبت کے پیش نظر کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے یہ خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ ہوٹل انتظامیہ نے داخلی دروازے پر بھگوا گمچّھے رکھے تھے۔ اس کے ساتھ گھنٹیوں اورگھڑیالوں کی آوازیں بھی بجائی گئیں۔
تاہم ہوٹل کی جانب سے استقبال کے اس طریقہ کار پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے دس کھلاڑی 19 نومبر کو کپتان اجنکیا رہانے رہانے کے ساتھ ہوٹل پہنچے تھے۔ ٹیم انڈیا کے باقی کھلاڑی آج کولکتہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ سیدھے ہوٹل پہنچے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر