Latest News

الاسارا تحریک تعلیم کی جانب نمایاں طلبہ و طالبات اور شخصیات کو دیاگیا اعزاز۔

الاسارا تحریک تعلیم کی جانب نمایاں طلبہ و طالبات اور شخصیات کو دیاگیا اعزاز۔
مظفر نگر: (سمیر چودھری)
الاسارا تحریک تعلیم کی جانب سے سہارا پبلک جونیئر ہائی سکول تاولی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت مولانا منشاد نے اور نظامت قاری حبیب اور تحسین علی اساروی نے مشترکہ طور پر کی۔ پروگرام میں کلیم تیاگی، ماسٹر شہزاد اور چوہدری یوسف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے کنوینر ماسٹر قطب الدین تھے۔ پروگرام میں ماسٹر چوہدری عرفان اساروی کی کتاب ”دریچہ اسلام“ کی تقریب رونمائی مہمان کے ہاتھوں ہوئی۔ اس کے علاوہ چوہدری بہاول بخش انعامی مقابلہ میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءکو الاسارا تحریک تعلیم کی جانب سے انعام میں پنکھا، ٹارچ و پریس وغیرہ دیکر انعام سے نوازا گیا۔ 

ان کے علاوہ پانچ بچوں کو امتیازی نمبر حاصل کرنے پر انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ تاو ¿لی چودھری ادریس کے صاحبزادے پہلوان آفتاب کا کھیل کے میدان میں ضلع و قوم کا نام روشن کرنے پر میڈل و سرٹیفکیٹ دے کر اعجاز سے نوازا،پروگرام میں شرکت کے لیے آئے حاجی چوہدری عاصم نے بچوں کو نقد انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر چوہدری حافظ اسحاق کو ان کی تعلیمی خدمات پر سال اڑھا کر اعزاز سے نوازا گیا۔ تمام مقرّر حضرات نے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا۔ پروگرام میں خاص طور پر چوہدری ڈاکٹر یوسف، مولانا منشاد، ماسٹر نور حسن، حاکم علی، چوہدری ادریس، چوہدری ماسٹر عثمان، ماسٹر خالد، کلیم تیاگی، ماسٹر شہزاد شامل تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر