Latest News

مولانا آزاد ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے تحت چلنے والے مفت کورسسز کے متعلق دی گئی معلومات، معائنہ کار افسران نے طلبہ وطالبات کی حاضری پرظاہر کی خوشی۔

مولانا آزاد ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے تحت چلنے والے مفت کورسسز کے متعلق دی گئی معلومات، معائنہ کار افسران نے طلبہ وطالبات کی حاضری پرظاہر کی خوشی۔
دیوبند: (سمیر چودھری)
وزارت اقلیتی امور کی جانب سے چلائی جارہی مولانا آزاد ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام جی ٹی روڈ پر واقع انفنٹی کالج میں چل رہے مفت مختلف کورس کے لئے آج اعلیٰ افسران کی جانب سے معائنہ کیا گیا اور طلبہ وطالبات کو تعلیم کے سلسلہ میں تفصیل سے بتایا گیا۔معائنہ کرنے پہنچے محکمہ کے آفیسر کرنل آریہ ویر نے بتایا کہ مذکورہ ادارہ میں صحت سے متعلق تین طرح کے کورس طلبہ وطالبات کو کرائے جارہے ہیں جو مستقبل میں ان کے اچھے روزگار میں معاون ثابت ہوسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی کورس 6مہینے کی میعاد میں پورے کرنے ہیں اور وقتاً فوقتاً ان کے ذریعہ یہاں پر معائنہ کیاجاتا ہے کہ طلبہ وطالبات کی حاضری کتنی ہے اور انہیں کسی بھی طرح پریشانی تو نہیں ہے۔

کرنل آریئے ویر نے بتایا کہ ادارہ میں 407طلبہ وطالبات اس کورس میں حصہ لے رہے ہیں ، آج کے معائنہ کے بعد تقریباً 360طلبہ وطالبات نے حاضر ملے جنہیں دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوئی کیو ںکہ دیگر اداروں میں اتنی حاضری نہیںہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات کو مفت کورس کرائے جاتے ہیں ۔ ادارے کے ذمہ دار چاند گوڑ نے بتایا کہ ادارہ میں مفت کورس کرائے جارہے ہیں ، کتابیں اور ڈریس بھی مفت دی جاتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کورس پورا کرنے کے بعد طلبہ وطالبات کو اچھا روزگار ملنا یقینی ہے کیو ںکہ کورس پورا ہونے کے بعد کمپنیاں بذات خود آکر طلبہ وطالبات کوروزگاردیتی ہیں۔اس موقع پرونود کمارگپتا،انعام قاضی،شعیب،نیہا،اعظم قریشی سمیت بڑی تعداد میں کورس کررہے طلبہ وطالبات موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر