Latest News

متحدہ عرب امارات کے صدارتی محل میں پہلی بار لہرایا گیا اسرائیل کا جھنڈا۔

متحدہ عرب امارات کے صدارتی محل میں پہلی بار لہرایا گیا اسرائیل کا جھنڈا۔
متحدہ عرب امارات کے صدارتی محل میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرادیاگیا۔حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں تعینات اسرائیلی سفیر عامر ہائیک کو صدارتی گارڈز نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد صدارتی محل (قصر الوطن) میں اسرائیلی قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔

اس موقع پر صدارتی محل میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرایا گیا۔ اس کے علاوہ اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی نے بھی امارات میں شاخ کا افتتاح کردیا۔

غور طلب حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ اپنے بہتر تعلق بنانے کے لیے اسرائیل سے کئی معاہدے کیے تھے جس کی کئی اسلامی ممالک نے کھل کر مخالفت بھی کی تھی۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی زیادتی کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں  میں اسرائیل کے تئیں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر