دیوبند میں کورونا پوزیٹو خاتون نے بچے کو جنم دیا، نومولود کا نمونہ جانچ کے لیے بھیج دیا گیا۔
دیوبند: کورونا پوزیٹو حاملہ خاتون نے اتوار کو سی ایچ سی میں بچے کو جنم دیا۔ ڈاکٹروں نے بچے کا بھی نمونہ لے کر جانچ کے لیے بھیج دیا ہے۔
علاقہ کے انبہٹہ شیخاں کی رہنے والی ایک حاملہ خاتون کا پانچ دن پہلے ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ جس میں خاتون کی کورونا رپورٹ مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد ٹیم نے گاؤں میں خصوصی مہم چلا کر خاتون کے رابطے میں آنے والے 170 افراد کے ٹیسٹ کے نمونے بھی لیے تھے۔ 

مذکورہ متاثرہ خاتون نے اتوار کو بچے کو جنم دیا۔ سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اجے تیاگی نے بتایا کہ اسپتال میں خاتون اور نومولود کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔ نومولود کا نمونہ جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ پیر کو آنے کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم رپورٹ کے مطابق کام کرے گی۔

سمیر چودھری۔