Latest News

ضلع میں مائیکرو لیول پر چلائی جائے گی ویکسی نیشن مہم۔

ضلع میں مائیکرو لیول پر چلائی جائے گی ویکسی نیشن مہم۔
دیوبند:(رضوان سلمانی)
کورونا کے ٹیکہ مہم کو اب مائیکرو لیول پر چلایا جارہاہے، پولیو کی طرز پر محکمہ صحت کی ٹیمیں ڈور ٹو ڈور سروے کرکے ایسے گھروں کی نشاندہی کرینگی،جن میں لوگ ویکسین سے ابھی تک محروم ہیں،ایسے لوگوں کے ٹیکہ لگانے کے لئے ٹیموں کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، ضلع سہارنپورمیں کورونا ٹیکہ لگانے کی شروعات 16 جنوری کو ہوئی تھی، اس کے بعد سے مسلسل کوروناکاٹیکہ لگایا جارہاہے۔
اس سلسلہ میں سی ایم او ڈاکٹر سنجیو مانگلک نے بتایاکہ کورونا ویکسین کو لیکر شروع سے ہی بیداری مہم کے پروگراموں کا انعقاد کرایا جارہاہے ،لیکن اب حکومتی سطح پراس نے مزید تیزی لانے کے لئے احکامات دیئے گئے ہیں، 30 نومبر تک مخصوص مہم چلائی جارہی ہے، ہر ایک بلاک، گاوں اور قصبہ کی سطح پر ٹیموں کو تیارکیاگیاہے،محکمہ صحت کی یہ ٹیمیں گاوں کے ایک ایک گھرکا سروے کرینگی اور وہاںکے لوگوں سے معلوم کیا جارہاہے کہ کتنے افراد کو ویکسین لگ چکی ہے، جن گھروں میں ایسے افراد مل رہے ہیں، جنہوںنے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ہے، ان کی فہرست تیار کرائی جارہی ہے، اگر وہ لوگ ویکسین لگوانا چاہتے ہیں تووہ نزدیکی سرکاری اسپتال پر جاکر ٹیکہ لگواسکتے ہیں،ضلع سہارنپور میں گزشتہ کل تک 2414923 لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگائی جاچکی ہے، ان میں 1710649 لوگوں کو پہلی جبکہ 704274 لوگ دوسری ڈوز لگواکر کورونا سے محفوظ ہوگئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر