Latest News

کسانوں کے مسائل کو لیکر حکومت لاپرواہ، کانگریس نے بھیجا گورنر کو میمورنڈم، کھاد کی کالا بازاری ختم کرکے کسانوں کو مہیا کرانے کامطالبہ۔

کسانوں کے مسائل کو لیکر حکومت لاپرواہ، کانگریس نے بھیجا گورنر کو میمورنڈم، کھاد کی کالا بازاری ختم کرکے کسانوں کو مہیا کرانے کامطالبہ۔
سہارنپور: (سمیر چودھری) کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور صوبائی صدر اجے کمار للّو کی ہدایت پر آج ضلع کانگریس کارکنان نے ضلع صدر چودھری مظفرعلی کی قیادت میں کسانوں کے مسائل کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی ایم کے توسط سے گورنر آف یوپی کو میمورنڈم بھیج کر پردیش کے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی مانگ کی۔
 بدھ کے روز کلکٹریٹ پہنچ کر ضلع کانگریس کارکنان نے ڈی ایم کے توسط سے ایک دو نکاتی میمورنڈم یوپی کی گورنر کے نام ارسال کیا۔ میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ صوبائی حکومت کی لاپرواہی کے سبب ڈی اے پی کھاد کی کالا بازی کھلے عام چل رہی ہے او رہمارے کسان بھائیوں کو دن بھر لائنوں میں کھڑے رہنے کے باوجود بھی کھاد میسر نہیں ہورہاہے، بلندیل کھنڈ کے حالات تو انتہائی خراب ہیں جہاں کسانوںکو کھاد حاصل کرنے کے لئے کئی کئی روز تک بھوکے پیاسے لائنوں میں کھڑے رہ کر انتظار کرناپڑرہاہے، جس کے سبب اب تک کئی کسانوں کی جان بھی جاچکی ہے،اتنا ہی نہیں کھاد نہ ملنے کے سبب کچھ کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیاہے اس جانب خصوصی توجہ دے کر حکومت کو ہدایت دی جائے کہ فوری طورپر کھاد کی کالا بازاری پر قدغن لگایا جائے اور کسانوں کو وقت رہتے ڈی اے پی کھاد فراہم کرایاجائے۔ 
میمورنڈم میں کسانوں کے مسائل کو اٹھاتے ہوئے ان پر کی جارہی زیادتی پر سخت ناراضگی کااظہارکیاگیا اور کہاکہ صوبائی حکومت کسانوں کی پریشانیوںاور تکلیف کو نہیں سمجھ رہی ہے او ران پر لاٹھی چارج کرکے انہیںہراساں کیاجارہاہے، کانگریس ملک کے کسانوں کے خلاف ہورہی زیادتی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اس کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کسانوں کے خلاف ظلم و زیادتی کی عدالتی جانچ کرائی جائے اور ملزم افسران و پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میںلائی جائے۔

 بعد ازاں ضلع صدر چودھری مظفرعلی نے کہاکہ کانگریس سڑکوں سے لیکر پارلیمنٹ تک کسانوں کے مسائل کے لئے آواز اٹھارہی ہے ،جب تک حکومت کسانوں کے مسائل کو حل نہیں کریگی کانگریس کی تحریک جاری رہے گی۔ میمورنڈم دینے والوں میں ضلع صدر چودھری مظفرعلی کے علاوہ شہر صدر ورن شرما، گنیش دت شرما،جادو رام گپتا،انیس علی،اشو ک سینی،بیر سین، نصیب خان،چندر جوت سنکھ،منیش تیاگی سمیت درجنوں کارکنان شامل رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر