Latest News

مولانا ارشد مدنی کے مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر بننے پر جمعیۃ علماء مظفرنگر نے مبارکباد پیش کی۔

مولانا ارشد مدنی کے مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر بننے پر جمعیۃ علماء مظفرنگر نے مبارکباد پیش کی۔
مظفرنگر: (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر کے ذمہ داران نے عالمی شہرت یافتہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی آل مسلم پرسنل لا بورڈ کے سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے کانپور اجلاس میں ملک کے مشہور علماء اور مسلم پرسنل لا بورڈ کے ممبران شرکت کررہے ہیں۔اجلاس میں مولانا سید رابع حسنی ندوی کو صدر اور جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کو نائب صدر منتخب کیا گیا اجلاس میں دیگر عہدوں کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا نذر محمد قاسمی اورجمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر کے صدر مولانا قاسم اور ضلع جنرل سیکرٹری مولانا مکرم علی قاسمی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم فیصلہ ہے جو قوم و ملت کے حق میں ہے۔ مشہور عالم دین مولانا عمران حسین پوری اور جمعیۃ علماء بڈھانہ‌کے شہر صدر حافظ شیردین نے مولانا مدنی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مولانا مدنی کو اس عہدے کے لیے منتخب کرنا انتہائی خوشی کی بات ہے۔
جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کے سکریٹری محمد آصف قریشی نے کہا کہ مولانا ارشد مدنی صاحب ملک کی ترقی اور معاشرے کی خدمت میں سب سے آگے ہیں اور ہر وقت قوم و ملت کے کاموں کو بڑھ چڑھ کر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مولانا کو بہت خوبیوں سے نوازا ہے۔حاجی شاہد تیاگی اور حاجی عزیز الرحمٰن نے کہا کہ مولانا ارشد مدنی صاحب نے ملک کے مختلف مسائل کو بڑی بے باکی سے اٹھایا ہے، جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ مفتی عبدالقادر قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی نے کہا کہ مولانا مدنی کا انتخاب بہت خوش آئند ہے کیونکہ مولانا ارشد مدنی‌قوم و ملت کے ہر معاملے پر نظر رکھتے ہیں۔حافظ تحسین رانا نگرشہر جنرل سیکرٹری جمعیۃ علما بڈھانہ نے بھی مولانا کے انتخاب پر مبارکباد پیش کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر