Latest News

سہارنپور میں سیّد افتخار حسین کی یاد میں اعزازی تقریب کا انعقاد، ہائی اسکول اور انٹر میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی، تعلیم اہمیت کو اُجاگر کیا

سہارنپور میں سیّد افتخار حسین کی یاد میں اعزازی تقریب کا انعقاد، ہائی اسکول اور انٹر میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی، تعلیم اہمیت کو اُجاگر کیا۔
سہارنپور: (رضوان سلمانی) سہارنپور میں واقع براﺅن ووڈ پبلک اسکول کے بانی بیادگار سیّد افتخار حسین مرحوم ایک اعزازی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں اورمختلف میدانوں میں خد مات انجام دینے والی شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا، پروگرام کا اہتمام مولوی مشتاق ایجو کیشنل سو سائٹی کی جانب سے سٹی پیلس میں کیا گیا ۔ 
مہمانِ خصوصی ڈاکٹر شاداب انصاری علیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ زندگی جدوجہد کا نام ہے وہی انسان زندگی میں کامیاب ہوتا ہے جو ہدف متعین کرکے آگے بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ایسا زینہ ہے جو انسان کو اونچائیوں پر لے جاتا ہے، انہوں نے وہاں پر موجود طلبہ وطالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت سے جی نہ چرائیں اور مقابلہ جاتی امتحانات ہو یا دوسرے امتحانات اس کیلئے سخت محنت کریں اور اپنی زندگی کا ہدف مقرر کر کے ہی تعلیم حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ مقابلہ جاتی امتحانات خواہ وہ کسی میدان کے ہوںان میں قدم رکھتے ہوئے ناکامی کے خوف سے گھبرا نے کی بجائے کامیابی کی امید اور یقینِ محکم کیساتھ آگے قدم بڑھا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے بھی بڑے منصب اور عہدوں پر فائز ہیں ۔
ڈاکٹر رومانہ علیگ نے مسلم لڑکیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس دور میں لڑکیوں کی تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ تعلیم یا فتہ نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ترقی کر سکتا ہے اور نہ خوشحالی سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔جاوید صابری نے اپنے خطاب میں مسلم طلبہ وطالبات کو مخاطب کرتے ہو ئے ان کو تعلیم کیساتھ کھیل کے میدان میں آگے آنے اورنام کمانے کیطرف توجہ دلائی انہوں نے مسلم تعلیمی اداروں کے زمّہ داران سے کہا کہ وہ طلبہ کے تعلیم کا معیار بلند کر نے کے علاوہ ان کے کھیل کی صلاحیتوں کو بھی پروان چڑھائیں انہوں کرکٹ کے کھلاڑیوں خاص طور پرمسلم کر کیٹر کا نام لیکر کہا کہ اس میدان میں وہ ملک اور قوم کا نام بھی روشن کررہے ہیں اور پیسہ بھی کما رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب جبکہ سرکاری ملازمتوں کا دائرہ سمٹ رہا ہے کھیل کا میدان وسیع ہو رہا ہے جس میں مسلم طلبہ کو اپنی قسمت آزمانی چا ہئے ۔انہوں نجی اسکولوں میں فیس کے علاوہ طلبہ سے مختلف ناموں سے پیسے وصولنے کو طلبہ کا استحصال بتا یا اور اس استحصال کو ختم کئے جانے کے علاوہ ازیں انہوں نے مفلس اور نادار طلبہ کیلئے کو چنگ سینٹر قائم کرنے پر زوردیا۔
براﺅن ووڈ پبلک اسکول کے منیجر سیّدمدثر افتخار نے براﺅن ووڈ پبلک اسکو ل کے بانی سیّد افتخار حسین کی اسکول کے قیام کیلئے مسلسل جد و جہداور کوششوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور پرائمری اسکول سے انٹر میڈیٹ اسکول تک اور سی بی ایس ای بورڈ سے الحاق تک ان کے سفر کا زکر کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کی کوششوں کا ثمرہ ہے کہ آج اسکول کے چار طلبہ وطالبات نے نیٹ کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کیا ہے۔ 
ڈاکٹر شاہد زبیری نے سچر کمیٹی کی رپورٹ کے حوالہ سے کہا کہ مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی دور کئے بغیر مسلمانوں پر عزت و وقار ، ترقی اور خوشحالی کے دروازے نہیں کھل سکتے اور نہ ان کے دگر مسائل حل ہو سکتے ۔انہوں نے تعلیم کو ترقی کی شاہِ کلید بتا یا اور مسلم سماج کے خوشحال لوگوں کو نادار طلبہ کے تعلیمی خرچ اٹھائے جا نیکی طرف متوجہ کیا۔ شرکت کرنے اوراظہارِخیال کرنے والوں میں ریٹائرڈ میجر ڈاکٹر نعیم ، نینا ڈھینگرہ ، ڈاکٹر ہرش وردھن ،کاشف ایڈو کیٹ علیگ، سیّد حمزہ افتخار، مزمّل علیگ،راﺅ محبوب ،شاہ جاوید، رحمن عزیز ، اطہر صدّیقی، پیرجی شفاعت عظیم ، نفیس زبیری ، تنویر احمد ،نسیم زبیرج اور تاج محمد زبیری نمایاں تھے ۔

ایوارڈ پانے والے طلبہ وطالبات میں خوشبو بھاٹلہ ، ادیبہ خانم، امان انصاری ، محمدفیصل، ایم امیرحمزہ، ثانیہ، شیبا، صوبیہ، مہوش انصاری،اذنہ صدّیقی،محمد عمر ،عامر احمد ،عمر اعظم ،طوبیٰ،سدرہ، محمد عاقل اور عائشہ محفوظ وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔ تقریب کی صدارت اے آئی سی سی کے ممبر ، سینیر صحافی اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سر پرستِ جاوید صابری نے کی اور نظامت آصف شمسی نے انجام دی۔

Posted by: Sameer Chaudhary

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر