Latest News

این ڈی اےکی معاون پارٹی نے پی ایم مودی سے کیا سی اے اے کوبھی رد کرنے کا مطالبہ۔

این ڈی اےکی معاون پارٹی نے پی ایم مودی سے کیا سی اے اے کوبھی رد کرنے کا مطالبہ۔
نئی دہلی: پارلیمنٹ اجلاس سے قبل این ڈی اے کی معاون پارٹیوں نے ہی حکومت کی مشکلیں بڑھادی ہیں۔ نیشنل پی پلس پارٹی لیڈر اگاتھاسنگمانے اتوار کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل این ڈی اے کی معاون پارٹیوں کی میٹنگ میں شہری ترمیمی قانون سی اے اے کورد کرنے کی مانگ کی۔ کل جماعتی میٹنگ کے بعد نیشنل پی پلس پارٹی کی لیڈر اگاتھاسنگمانے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ زرعی قوانین کو رد کردیاگیاہے اور یہ فیصلہ لوگوں کے مفاد میں کیاگیاہے اس لئے میں نےشمال مشرق کے لوگوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے حکومت سے سی اے اے کورد کرنے کی درخواست کی ہے۔ 
انہوں نے کہاکہ حالانکہ حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیاگیاہے۔لیکن حکومت نے مطالبے پر توجہ دینے کی بات ضرور کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے یہ مانگ اپنی پارٹی اور شمال مشرق کے لوگوں کی طرف سے کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر