Latest News

جھاڑ پھونک کرنے والے دو سگے بھائیوں کا قتل،علی الصبح ییش آئی واردات سے علاقہ میں سنسنی، پولیس محکمہ میں بھی مچلی کھلبلی۔

جھاڑ پھونک کرنے والے دو سگے بھائیوں کا قتل،علی الصبح ییش آئی واردات سے علاقہ میں سنسنی، پولیس محکمہ میں بھی مچلی کھلبلی۔
سہارنپور:(سمیر چودھری)
گنگوہ کوتوالی علاقہ کے مین پورہ گاوں میں علی الصبح دو حقیقی تانترک(جھاڑ پھونک کرنے والے) بھائیوں کا بے رحمانہ قتل کردیاگیا۔ دونوں پر پہلے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، پھر گولی مار کر انہیں ہلاک کر دیا گیا۔ دن نکلتے ہی دوہرے قتل کی اطلاع سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس محکمہ میں کھلبلی مچ گئی،فوری طور پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔وہیں واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس سہارنپورآکاش تومر بھی جائے وقوع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تفصیلات معلوم کی۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق گنگوہ علاقہ کے گاوں مین پورہ میں آج علی الصبح یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں بھائی للو اورپنو ولد داتا رام حسب معمول کھیت پر گئے تھے۔دونوں وہاں پر تنتر(جھاڑ پھونک) اور’پوچھا‘ دینے کا کام کرتے تھے۔ جہاں لوگ بھی ان سے ملنے پہنچتے تھے۔ جمعرات کو بھی دونوں اپنے وقت کے مطابق کھیت پر گئے تھے۔ جہاں دونوں کا بے رحمانہ قتل کر دیا گیا۔ دونوں کی لاشیں کھیت کے کنارے پڑی ہوئی ملی۔ دونوں کے جسموں پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ اور فائرنگ کے نشانات بھی پائے گئے۔واقعہ کا پتہ اس وقت چلا جب کھیت جاتے کچھ لوگوںنے اس کی معلومات گاوں میں دی،دن نکلتے ہی دوہرے قتل کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقہ میں سنسنی پھیل اور لوگ کھیت کی جانب دوڑ پڑے،اطلاع ملتے ہی پولیس محکمہ میں بھی کھلبلی مچ گئی اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو قبضہ لیتے ہوئے پنچ نامہ کرکے انہیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آکاش تومر اور ایس پی دیہات بھی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے واقعہ کے بابت تفصیلی معلومات لی۔ واردات کی تحقیقات کے لئے ڈوگ اسکوائیڈ ،فیلڈیونٹ اور سرویلانس کی ٹیمیںتشکیل دی گئی ہیں، جنہوںنے فوری طورپر واقعہ کی تحقیقات شرو ع کردی ہیں۔ ایس ایس پی آکاش تومر نے بتایاکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔دوہرے کے قتل کے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، کچھ ثبوت ملے ہیں جن کی بنیاد پر قاتلوں کو تلاش کیا جارہاہے، بہت جلد واقعہ کا انکشاف کیا جائیگا۔

DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر