Latest News

وزیر اعلیٰ یوگی کا مجوزہ دیوبند دورہ ایک مرتبہ پھر منسوخ، جانیئے اب کب رکھی جائیگی دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹرکی بُنیاد۔

وزیر اعلیٰ یوگی کا مجوزہ دیوبند دورہ ایک مرتبہ پھر منسوخ، جانیئے اب کب رکھی جائیگی دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹرکی بُنیاد۔
دیوبند:(سمیر چودھری) اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا دیوبند دورہ بار بار منسوخ ہورہا ہے۔دو یوم قبل اطلاع آئی تھی کہ صوبائی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ 10نومبر کو دیوبند آئیں گے اور ایک سرکاری عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔لیکن چندوجوہات کی بنا پر 10نومبر کا مجوزہ دورہ بھی منسوخ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق اب وزیر اعلیٰ کی دیوبند آمد کے لئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔لیکن انتظامیہ کے پاس ابھی تک اس سلسلہ میں زبانی یا تحریری کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح ہو کہ دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ کو دیوبند آنا تھا لیکن بعض تکنیکی وجوہات کے سبب یہ دورہ دو مرتبہ منسوخ ہوچکا ہے۔لیکن مقامی انتظامیہ ایک عوامی جلسہ کے انعقاد اور وزیر اعلیٰ کے خطاب کئے جانے کے مد نظر سلور پیراڈائیز میں واقع میدان میں تیاریوں میں منہمک ہیں۔ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے سلور پیراڈائیز کا حفاظتی بندوبست کرنے کے مقصد سے معائنہ کرچکے ہیں۔جس کے بعد اسٹیج تیار کئے جانے اور ہیلی پیڈ بنائے جانے کا کام جنگی پیمانہ پر شروع کردیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ابھی پائلٹ ورکشاپ کی زمین کا الاٹمینٹ بعض پیچیدگیوں کے سبب کمانڈو سینٹر کے لئے نہیں ہوپایا ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ بار بار وزیر اعلیٰ کے پروگرام کو کینسل یا مو ¿خر کرنا پڑرہا ہے۔
دیوبند اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 10نومبر کو وزیر اعلیٰ کا مجوزہ دورہ ایک مرتبہ پھر مو ¿خر ہوگیا ہے۔لیکن آئندہ دورہ کے لئے مقررہ تاریخ کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نومبر کی مہینہ میں ہی دیوبند آئیں گے اور اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر