Latest News

دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کے قیام کا اعلان یوگی سرکار کا انتخابی پروپیگنڈہ: سابقکابینہ وزیر شاہد منظورکا حکومت پر سخت حملہ۔

دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کے قیام کا اعلان یوگی سرکار کا انتخابی پروپیگنڈہ: سابقکابینہ وزیر شاہد منظورکا حکومت پر سخت حملہ۔

دیوبند:(سمیر چودھری) سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق کابینہ وزیر اعلیٰ شاہد منظور نے دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈو سینٹر کے قیام کو بی جے پی حکومت کا انتخابی پروپیگنڈہ قرار دیا اوریوگی حکومت کو ہر محاذ پر ناکام اور فرقہ پرست بتاتے ہوئے کاکہاکہ سماجوادی پارٹی تمام طبقہ کو ساتھ لیکر ملک اور صوبہ کی ترقی کی بات کرتی ہے۔ 
سینئر صحافی رضوان سلمانی کی بہن کے انتقال پر آج تعزیت پیش کرنے یہاں پہنچے شاہد منظور نے کہاکہ سماجوادی پارٹی کی حکومت ایک سیکولر حکومت تھی لیکن یہ حکومت فرقہ پرستی پھیلانے کام کررہی ہے حالانکہ یہ کہتے ہیں کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس لیکن عملی طورپر یہ حکومت اپنے اس قول کے بالکل منافی کام کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ساتھ سب کا لینے کی بات کرینگے لیکن وکاس کسی کا نہیںکرینگے، پورے پانچ سال میں اترپردیش میں ایک بھی کام ہوا ہو تو حکومت بتائے۔انہوںنے کہاکہ اس حکومت کے کسی بھی بجٹ میں صوبہ کی ترقی شامل نہیں ہے،انہوں نے کہاکہ سماجوادی پارٹی ہر سماج اورطبقہ کو ساتھ لیکر ملک اور صوبہ کی ترقی کی بات کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ یہ حکومت مندروں اور قبرستان کے نام پر نفرت پھیلارہی ہے جسے اب عوام پوری طرح سمجھ چکے اور اترپردیش میں اب تبدیلی کا وقت آگیاہے۔ 

انہوں نے کہاکہ ہمارے سابقہ انتخابات میںجو کمیاں رہ گئی تھی ان کو دور کرکے صوبہ میں ساڑھے تین سو سے زائد سیٹیں حاصل کرکے سماجوادی پارٹی حکومت بنائے گی ۔انہوں نے مرکزی اور صوبائی حکومت کو جملہ باز قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ حکومتیں آج تک اپنی زبان سے کئے گئے وعدہ پورے نہیں کرسکیں تو وکاس کا تو کوئی مطلب نہیں بنتاہے۔ انہوںنے دیوبند میں اے ٹی ایس کمانڈوں سینٹر کی بنیاد رکھے جانے پر طنز کرتے ہوئے اسے انتخابی پروپیگنڈہ بتایا اور کہاکہ ہوسکتاہے اس کی بنیاد رکھی بھی جائے لیکن یہ بنے گا نہیں کیونکہ اب تک کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا تو پھر یہ کیسا ہوسکتاہے، پانچ سال بعد ہی کیوں اس کے قیام کی یاد آئی۔
 انہوں نے اسد الدین اویسی کے ساتھ اتحاد کئے جانے کے سوال پر صاف لفظوں میں کوئی جواب نہیں دیا اور کہاکہ سماجوادی پارٹی مسلمانوں سمیت تمام طبقات کو ساتھ لیکر چل رہی اور ہماری حکومت میں مسلمانوں کو سب سے زیادہ نمائندگی دی گئی۔ انہوںنے مہنگائی کے لئے حکومت و ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاکہ کئی ریاستوں کے ضمنی انتخاب ہارنے کے بعد اس حکومت نے پیٹرول ڈیزل کے ریٹ کم کئے ہیں،جس سے صاف ہوگیاہے کہ یہ حکومت جان بوجھ کر مہنگائی میں اضافہ کررہی ہے اور جب چاہے یہ ریٹ کم کرسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری پارٹی مسلسل بی جے پی حکومت کی غلط اور عوامی مخالف پالیسیوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا بھی اپوزیشن کی آواز بہتر طورپر پیش نہیں کررہی ہے، انہوں نے کسانوںکے سوال پر کہاکہ یہاں سرکار نہیں بلکہ چند لیڈران کی مرضی چل رہی ہے، اسی لئے کسانوں کے مسائل حل نہیں ہوپارہے ہیں،انہوںنے کہاکہ 2022 ءمیں بہتر طور پر میدان میں آئینگے اور چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کرینگے حالانکہ اسد الدین اویسی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کئے جانے کے سوال پر انہوںنے کوئی صاف جواب نہیں دیا ہے۔ اس موقع پر سہارنپور کے مشہور عالم دین مولانا یعقوب بلندی شہری،قاری راو ساجد، شمشاد ملک ایڈوکیٹ اور آباد علی وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر