Latest News

پاکستان کی مشہور شخصیت اور سب سے کم عمر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی رشتہِ ازدواج میں منسلک، جانئے ملالہ نے کس سے کیا نکاح۔

پاکستان کی مشہور شخصیت اور سب سے کم عمر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی رشتہِ ازدواج میں منسلک، جانئے ملالہ نے کس سے کیا نکاح۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے کم عمر امن نوبیل یافتہ طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے نکاح کر لیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں اور کہا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔

ملالہ نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ نکاح کی تقریب برمنگھم میں ان کے گھر پر ہی ہوئی جس میں دونوں کے خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ ملالہ یوسفزئی نے مزید لکھا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم زندگی کا سفر مل کر طے کرنے کیلئے کافی پرجوش ہیں۔

 ملالہ کے شوہر عصر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹر کے افسر ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر آپریشنز ہیں، عصر ملک نے دو سال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ جوائن کیا تھا۔ 
عصرملک لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمس) کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے، عصر ملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔
DT Network

Post a Comment

1 Comments

  1. ab rasti par aae ho allah dono mi khob muhbbat payda farmai nek salih aolad si nawazin

    ReplyDelete

خاص خبر