Latest News

معاشرے سے رسوم و رواج کے خاتمہ کے لیۓ بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت، تنظیم دعوۃ اصلاح میٹنگ میں شرکاء کا اظہارِ خیال

معاشرے سے رسوم و رواج کے خاتمہ کے لیۓ بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت، تنظیم دعوۃ اصلاح میٹنگ میں شرکاء کا اظہارِ خیال۔
بڈھانہ، مظفر نگر: (پریس ریلیز) تنظیم دعوۃ اصلاح کی ایک اہم میٹنگ مدرسہ فیض القرآن بڈودہ میں منعقد ہوئی جسکی صدارت مفتی عالم بڈھانوی نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی مصطفی ندوی نے انجام دیے۔ اس موقع پر معاشرے میں پھیلی ہوئی خرافات اور رسوم و رواج کو ختم کرنے پر زور دیا گیا۔
 میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا عباس اور مولانا اسلم نے کہا کہ اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جس قوم نے اتحاد واتفاق قائم کیا وہ سربلند ہوئی اور جو قوم اختلاف اور انتشار کا شکار ہوئی اس قوم کو بھلا دیا گیا۔ مفتی محمد رضوان اور حافظ کامل نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خرافات اور رسوم و رواج اتنے پھیل چکے ہیں کہ شیطان بھی شرما جائے ہماری شادیوں میں اتنا فضول خرچ ہوتا ہے کہ غریب کی بچیوں کے نکاح میں دشواریاں پیش آ رہی ہے۔
قاری غفران اور قاری ظریف نے کہا کہ ہم ووٹ بنوانے میں سستی اور کاہلی سے کام لیتے ہیں اس وقت الیکشن کمیشن کی جانب سےووٹ بنائیں جا رہے ہیں جنکی عمر ۱۸ برس سے زائد ہو چکی وہ اپنے ووٹ بنوا لیں۔ تنظیم کے صدر مفتی محمد گلفام نے کہا کہ تنظیم دعوۃ اصلاح کا مقصد خدمت خلق ہے ہماری کوشش رہیگی کہ ہم عوام الناس کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں۔ آخر میں ادارے کے نائب مہتمم مولانا ریحان نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء میں مفتی عبدالقادر، قاری غفران،مولانا عباس،مولانا آس محمد،قاری غفران، مفتی لقمان، ماسٹر علی حسن، حافظ اکبر،اللہ مہر،حافظ عبدالقیوم،حافظ نور محمد،حاجی کرم الدین، قاری محمد عارف،حافظ یامین، قاری فاروق وغیرہ موجود رہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر